بنگلہ دیش میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-21

بنگلہ دیش میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیشی اپوزیشن کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کا سلسلہ آج16ویں دن بھی جاری رہا حالانکہ بی این پی سربراہ خالدہ ضیاء کی نظربندی ختم ہوچکی ہے ۔ ایسی صورتحال میں تشدد کے واقعات کے دوران دارالحکومت میں ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔ دارالحکومت کے مضافاتی علاقہ کھلگاؤں میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر اس علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کی جہاں2روز قبل ایک ٹرک پر پٹرول بموں سے حملہ کرنے والے افراد روپوش تھے ۔ اس حملہ میں6پولیس ملازمین زخمی ہوگئے تھے ۔ اسی دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ اور فائرنگ کے نتیجہ میں30سالہ ایک احتجاجی ہلاک ہوگیا جس پر آتش زنی کا الزام تھا ۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے کہ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں آتشزنی کا ملزم ہلاک ہوا ۔ ایک پولیس آفیسر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ ملزم پر پولیس فائرنگ میں زخمی ہوا اور ڈھاکہ میڈیکل کالج ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ہلاکت کے اس واقعہ سے ان دن قبل خالدہ ضیاء نے احتجاجی سلسلہ جاری رہنے کا اعلان کیا تھا حالانکہ پوش علاقہ گلشن میں بی این پی دفتر میں ان کی نظر بندی ختم ہوچکی تھی ۔ خالدہ ضیاء نے گزشتہ شب اپنے دفتر میں کہا کہ یہ دفتر پیرا ہے ، بہت سارے کام ادھورے پڑے ہیں اور ان کی تکمیل کے لئے میں جب تک چاہوں اس دفتر میں رہ سکتی ہوں ۔ خالدہ ضیاء نے یہ وضاحت بھی کی کہ حکومت کی جانب سے مخالفت کے باوجود ہماری پارٹی بار بار بات چیت کے لئے مل بیٹھنے کی پیشکش کررہی ہے تاہم ہماری تجویز مسترد کی جاتی رہی ۔ ہمارے لئے ملک گیر احتجاج اور ناکہ بندی کے سوا کوئی اور چارہ نہ تھا۔ آئندہ اعلان تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ 69سالہ خالدہ ضیاء گزشتہ سال کے متنازعہ انتخابات کے بعد شیخ حسینہ سے دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں