پی ٹی آئی
یورپین یونین نے آج ،ہندوستان سے آموں کی درآمد پر سے امتناع اٹھالینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے قبل ہندوستان نے پلانٹ ہیلت کنٹرولس میں اور سرٹیفکیشن سسٹم میں بہتری پیدا کی ۔ اس طرح ہندوستان اس28رکنی بلاک میں واپس آگیا ہے جو برطانیہ کو آم برآمد کرتے ہیں ۔ یورپین کمیشن کمیٹی نے مذکورہ امتناع اٹھالینے کے حق میں ووٹ دیا ۔ اب اس قانون سازی کی رسمی منظوری کی ضرورت ہے ونیز اس قانون کو یورپین کمیشن کی جانب سے شائع کئے جانے کی بھی ضرورت ہے ۔ اس کے لئے لگ بھگ ایک ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔
European Union lifts ban on import of mangoes from India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں