دہشت گردی پر دوہرے معیارات کی پالیسیاں ختم کی جائیں - جواد ظریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

دہشت گردی پر دوہرے معیارات کی پالیسیاں ختم کی جائیں - جواد ظریف

تہران
رائٹر
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلہ پر بعض ممالک کی جانب سے اختیار کردہ، دوہرے معیارات کی پالیسیوں کا اختتام ہونا چاہئے ۔ ظریف نے ایران کے دارالحکومت تہران میں قبرص کے وزیر خارجہ لوینس کو سولٹز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ ریمارکس کئے۔ فرانس میں حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں17افراد ہلاک ہوگئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو عالمی اتفاق رائے پر مبنی ایک جامع رد عمل کی ضرورت ہے ۔ ایران، پیرس کے واقعات کی یکسر مذمت کرتا ہے کیونکہ تشدد کی حرکتوں اور اسلام کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبرص کے وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے دونوں ممالک کے درمیان سیکوریٹی تعاون اور علاقہ میں دہشت گردی سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ ظریف نے کہا کہ قبرص ، شام اور لبنان کا پڑوسی ہے اور وہ دو عرب ملکوں کو در پیش بحرانوں کو ختم کرنے میں مثبت رول ادا کرسکتا ہے ۔کوسولٹز نے اس موقع پر کہا کہ ایران ایک اہم علاقائی طاقت ہے جو خطہ میں قیام امن میں مدد کرسکتا ہے ۔ کوسولٹز ایران کے دو روزہ دورہ پر ہیں ۔انہوں نے صدر حسن روحانی ،پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں ۔

Double standards in fight against terror must end, Iranian Foreign Minister Mohammad Javad Zarif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں