واگھا سرحد پر حملہ کا اصل منصوبہ ساز ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-11

واگھا سرحد پر حملہ کا اصل منصوبہ ساز ہلاک

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستانی پولیس نے آج دعویٰ کیا کہ اس نے لاہور میں ایک انکاؤنٹرمیں واگھا خود کش بم دھماکہ کے مبینہ اصل سازشی کو ہلاک کردیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اس خود کش بمبار کے دھماکہ میں61افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ایک میڈیا رپورٹ میں آج یہ بات کہی گئی ہے۔ سمجھاجاتا ہے کہ روح اللہ عرف اسد اللہ لاہور میں تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ تھا جو صوبائی دارالحکومت کے برکی روڈ علاقہ میں اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہوگیا ۔ پاکستان کے انگریزی روزنامہ ڈان نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسی اور انٹلی جنس ایجنسیوں کے حوالے سے یہ بات کہی ۔انٹلی جنس ایجنسیاں گزشتہ سال 2نومبر کے حملہ کے بعد اسد اللہ کو تلاش کررہی تھیں جس میں کم از کم61افراد ہلاک اور تقریباً200دیگر اس وقت زخمی ہوگئے تھے ۔ جب ہند۔ پاک زمینی سرحدی کراسنگ پر پرچم کو نصف بلندی پر لہرانے کی ایک مقبول تقریب کے چند منٹ بعد واگھا میں خود کش حملہ آور نے ایک طاقتور بم دھماکہ سے اڑادیا ۔ قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں نے ڈان سے کہا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مضافات پر برکی روٖڈ پر واقع ایک مکان میں ایک مشترکہ دھاوا کیا گیا ۔ پڑوسی علاقہ میں داخل ہونے کے بعد پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی گئی اور پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا تبادلہ کم از کم آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران کئی ھم دھماکے بھی سنے گئے ۔ فائرنگ ختم ہونے کے بعد پولیس ملازمین عمارت میں داخل ہوگئے اور مبینہ3عسکریت پسندوں کی نعشوں کو برآمد کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام تینوں افراد باجور قبائلی علاقہ کے متوطن تھے اور وہ تحریک طالبان پاکستان کے ملا فضل اللہ گروپ سے وابستہ تھے ۔ نعشوں کو مردہ خانے کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ مکان کی تلاشی کے دوران کثیر مقدار میں اسلحہ ، دھماکو مادہ ، خود کش ، جیاکٹس ، ڈیٹو نیٹرس، عسکریت پسند لٹریچر اور دیگر آلات برآمد کئے گئے ۔

Wagah border attack mastermind Roohullah killed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں