وزیر اعظم کے ہاتھوں آج وائبر نٹ گجرات سمٹ کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-11

وزیر اعظم کے ہاتھوں آج وائبر نٹ گجرات سمٹ کا افتتاح

گاندھی نگر
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کل یہاں ساتویں وائبر نٹ گجرات سمٹ کا افتتاح کریں گے ، جس میں کئی ممتاز شخصیتیں بشمول اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کیمون اور جان کیری بھی شرکت کریں گے ۔ اس سہ روزہ چوٹی کانفرنس کا پہلی مرتبہ2003میں آغا ز عمل میں آیا تھا جب مودی گجرات کے چیف منسٹر تھے ۔ توقع ہے کہ اس چوٹی کانفرنس کی وجہ سے زائد از ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری تجاویز وصول ہوں گی ۔ مہاتما مندرکے احاطہ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں برطانیہ ، امریکہ، آسٹریلیا، جاپان ، سنگاپور ، نیدر لینڈ ، سوئیڈن ،کنیڈا، متحدہ عرب امارات ، اسرائیل ، بحرین اور افغانستان کے لئے ملکی سمینار کی میزبانی بھی کی جائے گی ۔ مودی کے علاوہ بان کیمون ، جان کیری، بھوٹان کے وزیر اعظم ، مقدونیہ کے وزیر اعظم ، مختلف ممالک کے ہائی کمشنرس اور سفیر بھی اس تقریب میں حصہ لیں گے ، جس کا13جنوری کو اختتام عمل میں آئے گا۔

PM Narendra Modi to Inaugurate Vibrant Gujarat Summit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں