ٹاٹا وستارا کے فضائی نیٹ ورک میں حیدرآباد بھی شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-24

ٹاٹا وستارا کے فضائی نیٹ ورک میں حیدرآباد بھی شامل

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ٹاٹا کی کل وقتی فضائی مسافرین خدمات وستارا نے آج اعلان کیا کہ وہ اپنے گھریلو نیٹ ورک میں گوا اور حیدرآباد کا بھی اضافہ کررہی ہے ۔ واضح ہو کہ ایر لائن نے کل ہی اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کا اعلان کیا تھا۔ ایر لائن کے بموجب نئی منزلوں کے لئے اس کی پروازوں کا بالترتیب20فروری اور یکم مارچ سے آغاز ہوگا ۔ کمپنی نے ابتداء میں ہفتہ میں68پروازوں کے ساتھ اپنی کارکردگی کا آغاز کیا تھا ۔ وہ مارچ تک ہفتہ میں164پروازیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہیں ۔۔ وستارا کا جب سے آغاز ہوا ہے تب سے ہی اسے فضائی مسافرین کا زبردست و حوصلہ افزا رد عمل حاصل ہوا ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر فی ٹیک یو نے بتایا کہ ہمیں دہلی سے حیدرآباد اور دہلی سے گووا کے لئے نئی پروازوں کا آغاز کرتے ہوئے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کے اعلان پر مسرت ہورہی ہے ۔ فضائی مسافرین کے معاملہ میں یہ دونوں شہر بھاری مواقع فراہم کرسکتے ہیں ۔ ہماری دو نئی پروازوں کے اعلان کے بعد ہم گھریلو فضائی ارتباط کے شعبہ میں ایک مستحکم موقف میں آجائیں گے ۔ کمپنی کے پاس سردست 3طیارے ہیں۔ مارچ تک ان کی تعداد5ہوجائے گی ۔ اس کے علاوہ بہت جلد نئی منازل کابھی اعلان کیاجائے گا ۔ ٹاٹا سنس اور سنگاپور ایر لائن کے مشترکہ وینچر کے تحت قائم کی گئی وستارا ایر لائنس نے کل ہی اعلان کی اتھا کہ وہ16فروری سے اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی ۔ موجودہ طور پر ایر لائن، دہلی، ممبئی، دہلی روٹ پر روزانہ3پروازیں چلاتی ہے جب کہ دہلی تا احمدآباد اور ممبئی تا احمد آباد روٹ پر ایک ایک پرواز چلائی جارہی ہے ۔، دہلی تا ممبئی روٹ پر روزانہ دو پروازیں چلانے کا منصوبہ ہے جب کہ ممبئی تا احمد آباد اور دہلی تا احمد آباد روٹس پر بھی روزانہ ایک پرواز چلائی جائے گی ، جن کا16فروری سے آغاز ہوگا ۔ ایر لائن نے اپنی کارکردگی کا9جنوری سے آغاز کیا تھا۔

Vistara to add Goa and Hyderabad in its domestic network

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں