سلمان بن عبدالعزیز نئے سعودی حکمراں اور پرنس مقرن ولی عہد مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-24

سلمان بن عبدالعزیز نئے سعودی حکمراں اور پرنس مقرن ولی عہد مقرر

ریاض
سعودی پریس ایجنسی
خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد ولی عہد نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز مملکت میں اقتدار کے دستور کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا بن گئے ۔ ان سے مملکت کے بادشاہ کی حیثیت سے بیعت کرلی گئی جب کہ شاہی حکم مجریہ26جمادی الاول1435ھ کے بموجب شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز ولی عہد مملکت و نائب وزیر اعظم مقرر کردئیے گئے ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اپیل پر ان سے بحیثیت علی عہد ابتدائی بعیت کرلی گئی ۔ جمعہ کو عشاء بعد قصر الحکم میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے بحیثیت ولی عہد ، عوامی بیعت شروع کردی گئی ۔ شہزادہ محمد بن نایف کو وزیر داخلہ کے ساتھ ولی عہد دوم اور شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کردیا گیا ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے6شاہ فرمان جاری کرکے تقرریاں اور برطرفیاں کی کی ہیں ۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ موجودہ کابینہ کے تمام وزراء اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے ۔ سعودی کابینہ کے سربراہ وہ خود ہوں گے ۔ شاہ سلمان نے شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کو ولی عہد دوم، وزیر اعظم کا نائب ثانی مقرر کیا وہ وزیر داخلہ کے طور پر بھی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔ شاہ سلمان نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو وزیر دفاع مقررکیا ہے۔ رکن کابینہ بدرجہ وزیر کے عہدے پر بھی انہیں برقرار رکھا گیا ۔ شاہ سلمان نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ایوان ولی عہد کے سربراہ اور مشیر خاص کے منصب اور حمد بن عبدالعزیز السویلم کو ایوان ولی عہد کے نائب سربراہ کی حیثیت سے سبکدوش کردیا جب کہ حمد بن عبدالعزیز السویلم کو ایوان ولی عہد کے سربراہ بدرجہ وزیر تعینات کردیا۔شاہ سلمان نے خالد بن عبدلاعزیز التویجری کو ایوان شاہی کے سربراہ اور خادم حرمین شریفین کے نجی سکریٹری کے عہدے سے سبکدوش کر کے شہزادہ محمد بن سلمان کو ایوان شاہی کا سربراہ اور کادم حرمین شریفین کا ذاتی مشیر بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے، سابقہ منصب پر بھی سرفراز رہیں گے ۔ شاہ سلمان نے خالد بن عبدالعزیز التویجری کو شاہی گارڈز کے سربراہ کے منصب سے سبکدوش کر کے جنرل حمد بن محمد العوھلی کو شاہی گارڈز کا سربراہ مقرر کیا ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے شہزادہ محمد بن نایف کو ولی عہد دوم مقرر کرنے کے بعد جمعہ کو عشاء بعد ریاض کے قصر الحکم میں ولی عہد دوم کی حیثیت سے بیعت کے لئے پیش کیا ۔ عشاء کی نماز کے بعد قصر الحکم ہی میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بیعت کی گئی ۔

New Saudi ruler King Salman bin Abdulaziz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں