اوباما کی محفوظ ترین بکتر بند گاڑی بیسٹ دہلی پہنچ گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-24

اوباما کی محفوظ ترین بکتر بند گاڑی بیسٹ دہلی پہنچ گئی

Obama-Armored-Beast
نئی دہلی
پی ٹی آئی
امریکی صدر براک اوباما کی خصوصی گاڑی ’بیسٹ‘ قومی دارالحکومت دہلی پہنچ گئی ہے ۔ اور اس پر ایک نگاہ ڈالنے سے ہی اس کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے ۔ امریکی خفیہ سروس چاہتی ہے کہ وہ یوم جمہوریہ پریڈ کے سلامی کے مقام تک پہنچنے کے لئے اسی گاڑی کی سواری کریں ۔ اگر اوباما پروٹوکول پر عمل کرتے ہیں اورصدر پرنب مکرجی کے ساتھ راج پتھ پہنچتے ہیں تو شاید وہ پہلے امریکی صدر ہوں گے جو اپنی انتہائی محفوظ ترین بم پروف گاڑی میں سفر نہیں کریں گے ۔ لنکن کانٹینینٹل میں سوار امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے بعد سے ہی امریکہ نے اپنے صدور کی گاڑیوں کو محفوظ ترین بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔اوباما کی بیسٹ بھی ایسی ہی ایک گاڑی ہے ۔ اس پر8انچ موٹا بکتر لگا ہے جب اس کی 5انچ موٹی بلٹ پروف کھڑکیاں صدر کو کیمیائی حملے سمیت ہرطرح کے خطرات سے محفوظ رکھتی ہیں۔ صدر کی گاڑی کے دروازے بوئنگ757کے دروازوں کے برابر وزن والے ہیں ۔ 8ٹن کی یہ گاڑی’’شریڈ اور پنکچر ہونے سے محفوظ کیولر ری انفورسڈ ڈ ٹائروں پر چلتی ہے جس کے اندر کی مضبوط اسٹیل کی رم اس بات کو یقینی کرتی ہے کہا گر ٹائر کوکوئی نقصان بھی پہنچا تو گاڑی کہیں نہیں رکے گی ۔اس گاڑی کی حفاظت کا نظام اس قدر مضبوط ہے کہ اس کے فیول ٹینک پر خصوصی فوم کی پرت چڑھائی گئی ہے ۔ جودھماکے کی صورت حال سے اسے بچاتی ہے ۔ بیسٹ کا استعمال امریکی صدور کی تحفظ کے طور پر کئے جانے کے ساتھ ہی سیاسی بیان کے طور پر بھی کیاجاتا رہا ہے ۔ حال ہی میں اوباما نے اس کی نمبر پلیٹ پر نمائندگی کے بغیر ٹیکسیشن کا پیغام ڈلوایا تھا جو امریکی کانگریس میں اپنی نمائندگی کی واشنگٹن ڈی سی کے شہریوں کے مطالبہ کی عکاسی کرتا تھا۔
کیڈلیک ڈی ٹی ایس پرمبنی بیسٹ امریکی صدر کی پہلی لموزین ہے جس پر کوئی مخصوص ماڈل کا نام نہیں ہے ۔ اس گاڑی میں مختلف گاڑیوں کی خصوصیات کوایڈ جسٹ کیا گیا ہے ۔ جنرل موٹرز کے برانڈ کے تحت اس کا چیسس ، دروازہ، ،ہیڈ لائٹ ، سائیڈ میرر اور ڈور ہینڈل تمام مختلف گاڑیوں کے ہیں ۔ اس کے انتہائی محفوظ ہونے کے بار بار کے اعلان کے باوجود یہ چلتا، پھرتا قلعہ، اتنا بھی محفوظ نہیں ہے ، جتنا دکھائی دیتا ہے ۔ ماضی میں یہ کار کئی بار نامعلوم وجوہات کی بناء پر خراب بھی ہوچکی ہے ۔ دوسری جانب امریکہ کے صدر براک اوباما جب تاج محل دیکھنے کے لئے آگرہ جائیں گے تو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادواپنی اہلیہ ڈمپل یادو کے ساتھ ان کا خیر مقدم کریں گے ۔ واضح ہو کہ دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی بننے کے بعد امریکہ کے صدر براک اوباما آگرہ میں تاج محل کا دیدار کرنے بھی جائیں گے ۔ خاص بات یہ ہوگی کہ وہاں ان کا خیر مقدم وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اپنی اہلیہ کے ساتھ کریں گے ۔ یہ دونوں اوباما کے ساتھ کچھ وقت بھی گزاریں گے ۔ ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اکھلیش یادو اپنی بیوی ڈمپل یادو کے ساتھ انہیں ایئر پورٹ سے لینے کے لئے جائیں گے ۔

Obama's India visit: Barack Obama's armored 'Beast' arrives in Delhi for Republic Day ride

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں