فلموں نے اردو کو نئی زندگی دی - حامد انصاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-06

فلموں نے اردو کو نئی زندگی دی - حامد انصاری

bollywood-movies
نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے آج اردو زبان کو فلموں کے ذریعہ فروغ دیتے ہوئے اسے نئی زندگی عطا کرنے کا سہرا بالی ووڈ کے سر باندھا ہے ۔ روزنامہ سالار کی گولڈن جوبلی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ20سالوں میں ممبئی فلم اندسٹری میں اردو زبان کو کافی زیادہ تائید ملی ہے ۔ ایک طرح سے بالی ووڈ نے فلموں کے ذریعہ اردو زبان کو مقبول بناکر اس زبان کو نئی زندگی دی ہے ۔حامد انصاری نے کہا کہ اردو زبان اس کی رومانیت اور انقلابی جذبہ کی وجہ سے مقبول ہے اور دنیا میں کسی بھی دوسری زبان سے زیادہ اردو زبان میں محبت کا اظہار بہتر طریقہ سے کیاجاسکتا ہے ۔ حامد انصاری نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو کو امریکہ اور کینیڈا میں بھی تائید مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جرمنی فرانس اور برطانیہ میں اردو پڑھائی جاتی تھی لیکن اب امریکہ اور کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں بھی اردو پڑھائی جارہی ہے ۔ حامد انصاری نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ اردو کو کرناٹک میں بولی جانے والی دوسری زبان کا موقف حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان کے تعلق سے انٹر نیٹ پر کافی کام ہورہا ہے ۔

Urdu Has Received Massive Support from Bollywood: Vice President Mohammad Hamid Ansari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں