اقوام متحدہ کا ایجنڈہ تمام ممالک کے لئے قابل عمل ہونا ضروری - ہندوستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-21

اقوام متحدہ کا ایجنڈہ تمام ممالک کے لئے قابل عمل ہونا ضروری - ہندوستان

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
ایک طرف جہاں اقوام متحدہ مابعد 2015ء ترقیاتی ایجنڈہ پر پورے عزم کے ساتھ کام کررہا ہے وہیں ہندوستان نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ کو چاہئے کہ موجودہ مسائل پر قریبی نظر رکھی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے عمل اور وعدوں کو بھرپور انداز میں مکمل کرسکے ۔ ہندوستان کے مستقل نمائندہ برائے اقوا م متحدہ اشوک کمار مکرجی نے کل یہاں منعقدہ ما بعد2015ء ترقیاتی ایجنڈہ پر بین حکومتی مذاکرات کے پہلے سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کے قواعد میں کوئی تضاد نہیں ہے ۔ بلکہ یہ ممالک مشترکہ قواعد اور امتزاج کے معاملہ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ایک ایسا ایجنڈہ ضروری ہے جو سب کے لئے قابل قبول ہو اور ترقی پذیر و ترقی یافتہ ممالک کے لئے قابل عمل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان کا بنیادی مقصد ایک ایسے ایجنڈہ پر مرکوز ہے جس سے ترقی اور افزائش کا عمل آگے بڑھے ۔

UN agenda should ensure developed nations accountability: India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں