ترکی میں سب سے بڑے رفیوجی کیمپ کی کشادگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-27

ترکی میں سب سے بڑے رفیوجی کیمپ کی کشادگی

استنبول
رائٹر
ترکی نے اتوار کو اپنا سب سے بڑ ا رفیوجی کیمپ پناہ گزینوں پر کھول دیا ۔ اس کیمپ میں35ہزار افراد کی گنجائش ہے جو کوبانی میں کرد فورسیز اور داعش کے ساتھ لڑائی کے سبب نقل مقامی پر مجبور ہوئے ہیں۔ قومی ڈزاسٹرمینجمنٹ ایجنسی( اے ایف اے ڈی) ترجمان دوغان اسکنات نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جنوب مشرقی سرحد پر واقع شہر سروک میں سب سے بڑا رفیوجی قائم کیا گیا ہے اور اس شہر میں دو ہاسپٹل،7کلینکس اور10ہزار بچوں کی تعلیم کے لئے کلاس رومس کے اہتمام کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کوبانی نے مہینوں سے جاری جھڑپ کے سبب کم از کم2لاکھ رفیوجی ترکی میں داخل ہوئے ہیں اور حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ جس کا مقصد مزید کیمپس قائم کرنے سے متعلق فیصلہ کرنا ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ ترکی میں کم از کم24رفیوجی کیمپس قائم ہیں ، جہاں2لاکھ65ہزار متاثرین پناہ گزیں ہیں ۔

Turkey opens biggest refugee camp for 35,000 from Kobani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں