ہندوستان اور چین مغرب کے ناپاک عزائم کے جال میں نہ پھنسیں - چینی اخبار گلوبل ٹائمز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-27

ہندوستان اور چین مغرب کے ناپاک عزائم کے جال میں نہ پھنسیں - چینی اخبار گلوبل ٹائمز

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین کے سرکاری زیر انتظام میڈیا نے آج کہا ہے کہ ہندوستان اور چین، امریکہ ’’ایشیا کے لئے اہم‘‘ حکمت عملی کی تائید کرتے ہوئے مغرب کی وضع کردہ رقابت کے جال میں نہ پھنسیں ، یہ حکمت عملی بڑی حد تک چین کے عروج کا رد کرنے کے لئے وضع کی گئی ہے ۔ اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے تبصرہ میں کہا ہے کہ’’ مغربی میڈیا کی کئی اطلاعات میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ اپنی تاریخی پیچیدگیوں کا لحاظ کئے بغیر ہندوستان کو ایک پارٹنر کے طور پر حتی کہ ایک حلیف کے طور پر کام کرنے ک لئے ہندوستان سے درخواست کی مزید کوششیں کررہا ہے تاکہ واشنگٹن کی’’ایشیاء کے لئے اہم‘‘ حکمت عملی کی تائید حاصل ہوسکے ۔ مذکورہ اخبار نے لکھا ہے کہ ہندوستان’’ ایک بڑی طاقت بننے کے عزائم رکھتا ہے ۔‘‘ اس کو(ہندوستان کو) امریکی سرمایہ کاری ، ٹکنالوجیز اور سیاسی تائید کی ضرورت ہے تاکہ اس کی(ہندستان کی) خارجہ پالیسی’’ مشرق کی طرف دیکھو‘‘ بہتر طو ر پر کام کرے اور ’’چین کے بڑھتے ہوئے اثر کو متوازن کیا کائے ۔‘‘ اخبار نے خبردار کیا ہے کہ مغرب’’ ہندوستان کو اس بات کی ترغیب دے رہا ہے کہ وہ(ہندوستان) بڑے پڑوسی سے لاحق خطرات( کا سامنا کرنے) کے لئے پوری طرح تیار ہے ، اس طرح وہ(مغرب) ایک جال بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔‘‘اس اخبار نے مشورہ دیا ہے کہ چین اور ہندستان مصرحہ مسائل پر مباحث کوبالائے طاق رکھتے ہوئے اس بات کو ذہن نشین رکھیں کہ ان کے تعلقات’’ زندگی یا موت‘‘ کی جدو جہد کا روپ نہیں لے سکتے ۔ اخبار میں شائع مضمون میں یہ بھی کہ اگیا ہے کہ ہندستان اور چین کے مشترکہ مفادات کسی بھی اختلافات سے کہیں زیادہ اہم اور بڑے ہیں ۔’’ دونوں ہی ممالک ابھرتی ہوئی طاقتیں ہیں اور بین الاقوامی برادری میں اہم طاقتیں بننے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں۔ چین اور ہندوستان، اختلافات کے بجائے تعاون کے لئے مزید گنجائش فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں ۔ اس قسم کا سمجھوتہ باہمی تعلقات کے لئے بنیاد ی اہمیت کا حامل ہے ۔‘‘

In R-Day message, China tells India 'don't fall into trap' laid by US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں