آزاد مملکت فلسطین کی تائید جاری رکھنے کا وعدہ - ترکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-14

آزاد مملکت فلسطین کی تائید جاری رکھنے کا وعدہ - ترکی

انقرہ
آئی اے این ایس
ترک صدر رجب طیب اردغان نے بتایا کہ ان کی حکومت آزاد مملکت فلسطینیوں کے لئے عوامی مطالبہ کی تائید جاری رکھے گی ۔ طیب اردغان نے دورہ کنندہ صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس کے ساتھ مشترکہ کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ وعدہ کیا۔ زنہوا نیوز ایجنسی نے اس خطاب کے حوالہ سے بتایا کہ ترکی کی سب سے بڑی خواہش ماقبل1967سرحدات میں آزاد فلسطین کا قیام ہے اور ترکی حصول مقصد تک اس کی جدو جہد اور مطالبہ کی تائید جاری رکھے گا۔ بعض یوروپی ممالک کی جانب سے تسلیم فلسطینی مملکت کی مثال پیش کرتے ہوئے صدر ترکی نے کہا کہ اسرائیل کے لئے اب بین الاقوامی برادری کے پیام کی صحیح تشریح ضروری ہے ۔ انہوں نے مختلف فلسطینی گروپس میں اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی حماس اور الفتح کے درمیان امن و صالح اور باہمی مفاہمت میں اپنی جانب سے تعاون جاری رکھے گا ۔ محمود عباس نے صدر ترکی کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے باہمی اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق خدمات کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام ماقبل1967سرحدات میں مملکت فلسطین کے قیام سے پرعزم ہیں جس کا دارالحکومت یروشلم ہو ۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ حکومت ترکی فلسطین کے لئے ایک نئے امدادی پیاکیج پر غور کررہی ہے ۔ فلسطینی قائد نے یہ انتبادہ بھی دیا کہ مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی حملہ کے نتیجہ میں بین مذاہب جنگ کا اندیشہ ہے ۔

Turkey to continue support for independent Palestine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں