پاکستان میں مزید 7 مجرموں کو پھانسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-14

پاکستان میں مزید 7 مجرموں کو پھانسی

اسلام آباد
یو این آئی
16دسمبر کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے عسکریت پسندوں کے حملوں کے بعد پاکستان میں پھانسی کی سزا پر عمل درآمد پر پابندی ختم کردی گئی ہے اور اس کے بعد اب تیسری بار آج صبح مزید7مجرموں کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا ۔ سکھر کی سنٹرل جیل میں آج علی الصبح پاکستانی وقت کے مطابق6:30بجے 3مجرموں کو پ ھانسی دے دی گئی۔ پاکستانی ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق ان کے نام محمد طلحہ ، خلیل احمد اور شاہد حنیف ہیں ۔ جن کا تعلق ایک ممنوعہ تنظیم سے تھا۔ان مجرموں پر الزام تھا کہ انہوں نے2001میں وزارت دفاع کے ایک عہدیدار کو قتل کیا تھا جس کی پادا ش میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں2003ء میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ دریں اثنا راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سزائے موت یافتہ قیدی ذوالفقار علی کو بھی پھانسی دی گئی ۔ کراچی سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم بہرام خان کو بھی پھانسی دے دی گئی ۔ بہرام خان نے2003ء میں عدالت میں ایک وکیل کو قتل کیا تھا ۔ فیصل آباد میں دو قیدیوں کو سزائے موت دے دی گئی ۔ ان دو مجرموں نوازش علی اور مشتاق احمد پر دہشت گردی کا الزام تھا ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سزائے موت پر پابندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک17مجرموں کو پ ھانسی دی جاچکی ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور میں گزشتہ ماہ16دسمبر کو طالبان شدت پسندوں کے حملے میں132بچوں سمیت150افراد کی ہلاکت کے بعد سزائے موت پر عمل در آمد کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک میں پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روک دیا تھا اور2008ء سے2013ء کے دوران صرف دو افراد کو پھانسی دی گئی تھی ۔ قابل ذکرہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے پاس موجود اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں اس وقت8,500کے قریب ایسے قیدی ہیں جنہیں موت کی سزا سنائی جاچکی ہے اور ان کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں ۔

Pakistan executes 7 death row prisoners

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں