ترنمول کانگریس سینئر لیڈر و سابق وزیر ریل دنیش ترویدی کا بی جے پی میں شمولیت کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-22

ترنمول کانگریس سینئر لیڈر و سابق وزیر ریل دنیش ترویدی کا بی جے پی میں شمولیت کا امکان

کولکاتا
ایجنسیاں
ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر دنیش ترویدی بی جے پی میں جلد ہی شامل ہونے والے ہیں ۔ ان کے ساتھ مغربی بنگال حکومت کے4وزراء بھی بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے ۔ یہ ممتا بنرجی کے لئے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔ ممتا کو بی جے پی مسلسل جھٹکا دے رہی ہے ۔ گزشتہ ہفتے ہی ریاستی حکومت کے باز آباد کاری کے وزیر کرشنا ٹھاکر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔ دنیش ترویدی ترنمول کانگریس کے بانی رکن ہیں ۔ انہوں نے کہا ، میں ابھی کچھ بھی نہیں کہہ سکتا لیکن میں ہندوستانی سیاست کا ڈی این اے تبدیل کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے جو کرنا ہوگا، کروں گا۔64سال کے ترویدی کو لکاتا کے پاس بیرک پور سے ٹی ایم سی کے لوک سبھا ایم پی ہیں۔ وہ یو پی اے 2کی منموہن سرکار میں ٹی ایم سی کوٹے سے ریلوے کے وزیر تھے ۔ جب ترویدی نے ریل بجٹ میں کرایہ میں اضافہ کا اعلان کیا تو ان سے ممتا بنرجی نے استعفیٰ دینے کو کہا تھا ۔ منموہن حکومت کو نہ چاہتے ہوئے بھی ریلوے کے وزیر سے استعفیٰ لینا پڑا تھا ۔ ترویدی سے ممتا اور مودی کے مقابلے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ دونوں میں موازنہ بے معنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممتا کی شخصیت عمدہ ہے ۔ ترویدی نے کہا کہ سیاست میں عزت اور عزت نفس کو توجہ دینے کی ضرورت ہے نہ کہ غرور کو ، گزشتہ ہفتے سابق وزیر ریل گجرات میں ایک پروگرام کے دوران پی ایم مودی کے بڑے بھائی سوما بھائی مودی کے ساتھ نظر آئے تھے ۔ ترویدی نے ایک لوکل اخبار سے انٹرویو میں کہا تھا کہ مودی کے پاس بڑے وژن ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ دوررس لیڈر ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایم سی کے زیادہ تر لیڈر آنے والے وقت میں بی جے پی کی طرف رخ کرسکتے ہیں ۔ بنگال میں ہونے والے میونسپل الیکشن کو دیکھتے ہوئے بی جے پ ی پوری طاقت کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔ ریاست میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ گزشتہ سال نومبر میں ایک ریلی کے دوران بی جے پی صدر نے کہا تھا کہ میں امت شاہ ہوں اور بنگال اور بنگال سے ٹی ایم سی کو اکھاڑنے آیا ہوں ۔

Trinamool leader Dinesh Trivedi to join BJP: Reports

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں