مشرف سعودی خاندان سے اظہار تعزیت کے خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-25

مشرف سعودی خاندان سے اظہار تعزیت کے خواہاں

اسلام آباد
پی ٹی آئی
حکومت پاکستان، سابق صدر پرویز مشرف کو سعودی عرب کے سفر کی اجازت دینے سے متعلق تذبذب کا شکار ہے ۔ مشرف ، شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد شاہی خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کے لئے ریاض کے سفر کے خواہاں ہیں ۔ دی ایکسپریس ٹریبیون نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ سعودی شاہی خاندان کے ساتھ مشرف کے شخصی تعلقات وزیر اعظم نواز شریف سے کسی طرح کم نہیں ہیں۔ انہوں نے وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ روانہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ شاہ عبداللہ کے انتقال سے انتہائی غمزدہ ہیں اور جلد از جلد غم و اندوہ کے شکار خاندان سے اظہار تعزریت کے لئے بے چین ہیں ۔ مشرف کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ زیر دوراں ہے اور انہیں پاکستان سے باہر قدم نکالنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ان کے ایڈوکیٹ فیصل حسین نے ان کی منجانب وزارت داخلہ سے اجازت کی درخواست کی ۔، وزیر اعظم نواز شریف کے ایک قریبی معاون نے بتایا کہ درخواست پر انتہائی سنجیدگی سے غور ہورہا ہے تاہم وزارت قانون و انصاف اور وزارت داخلہ کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلہ ناممکن ہے ۔ بعض عہدیداروں اور تجزیہ نگاروں نے خیال ظاہر کیا کہ مشرف کو اجازت ، چشم پوشی اور انہیں قانون کے شکنجہ سے نکلنے میں تعاون کے مترادف ہوگی ۔ سیاسی تجزیہ نگار حسن رضوی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو دورہ سعودی عرب کی اجازت حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں ۔ اگر مشرف نے سعودی عرب سے وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کرلیا تو حکومت زبردست تنقید کا نشانہ بنے گی ۔ علاوہ ازیں اپوزیشن جماعتوں کو مخالفت اور احتجاج کے لئے ایک ٹھوس جواز حاصل ہوجائے گا۔5سال کی خود ساختہ جلا وطنی اور وطن واپسی کے بعد مشرف کے خلاف مقدموں کا ایک طویل سلسلہ جاری ہے ۔

Musharaf wishes to visit Saudi Arabia in order to meet and offer his condolences to the Saudi royal family on the death of King Shah Abdullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں