تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم کا مواخذہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-24

تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم کا مواخذہ

بنکاک
آئی اے این ایس
تھائی لینڈ کی کارگزار پارلیمنٹ نے سابق وزیر اعظم اینگ لک شناوترا کو متنازعہ چاول سبسیڈی اسکیم میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کے الزام میں ایک کیس میں ماخوذ کیا ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ تھائی لینڈ کی قومی قانون ساز اسمبلی 190ارکان نے مواخذہ کے حق میں ووٹ دیا جب کہ صرف18ارکان نے اس کی مخالفت کی ۔ 8ارکان ووٹنگ کے وقت ارکان میں غیر حاضر رہے ۔ اسی کے ساتھ ہی شناوترا کی سیاسی سرگرمیوں پر5سال کے لئے امتناع عائد ہوگیا ہے ۔ صبح کے وقت دفتر اٹارنی جنرل(او اے جی) چاول سبسیڈی اسکیم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی پاداش میں شناوترا کے خلاف فوجداری کیس دائر کرنے کا اعلان کیاتھا۔ او اے جی نے یہ بھی بتایا کہ تھائی سپریم کورٹ کے فوجداری ڈیویژن میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ دفتر نے وضاحت کی کہ47سالہ سابق وزیر اعظم کے خلاف وافر ثبوت موجود ہیں ۔ اگر شناوترا کو خاطی قرار دیا گیا تو انہیں10سال کی سزائے قید کا اندیشہ ہے ۔ دریں اثناء این ایل اے نے سابق سنیٹ اسپیکر نیکھوم ویرات پانیچ اور سابق ہاؤز اسپیکر سومسک کیات سوروتون کے مواخذہ کی سفارش کو مسترد کردیا۔

Thailand impeaches Yingluck Shinawatra over rice scheme

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں