داعش سے میرے بیٹے کی زندگی بچائیں - مغویہ جاپانی کی والدہ کی ٹوکیو حکومت سے اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-24

داعش سے میرے بیٹے کی زندگی بچائیں - مغویہ جاپانی کی والدہ کی ٹوکیو حکومت سے اپیل

ٹوکیو
رائٹر
داعش کے شدت پسندوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 2جاپانیوں میں سے ایک کی والدہ نے ٹوکیو حکومت پر زور دیا ہے کہ ان کے بیٹے کی جان بچانے کے لئے تاوان کی رقم ادا کی جائے ۔ یرغمال بنائے گئے گینجی گوٹو کی والدہ جنکو اشیدو نے حکومت سے کہا کہ وہ داعش کی طرف سے دی گئی جمعہ تک کی مہلت ختم ہونے سے پہلے20کروڑ ڈالر کی رقم ادا کردے ۔ ان کے مطابق وقت نکلا جارہا ہے ، حکومت براہ کرم میرے بیٹے کی زندگی بچاؤ ۔ داعش نے منگل کو ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں یرغمال بنائے گئے دونوں جاپانی گوٹو اور ہارونا کو دکھایا گیا اور ان کے پاس ایک نقاب پوش خنجر تھامے ہوئے تھا جو کہتا ہے کہ جاپان ان کی رہائی کے عوض72گھنٹوں میں20کروڑ ڈالر ادا کرے، بصورت دیگر انہیں قتل کردیاجائے گا ۔گوٹو کی والدہ نے آج کہا کہ ان کا بیٹا اسلام دوست ہے اور اس نے اپنی زندگی جنگی علاقہ میں بچوں کی مدد کے لئے وقف کررکھی تھی ، میں داعش میں ہر کسی کو بتانا چاہتی ہوں کہ کینجی داعش کا دشمن نہیں ہے ۔ اسی دوران جاپان کے وزیر خارجہ فومیو کیشیدا نے آج کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لئے تمام تر ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں اور ان کا ملک دہشت گردی سے شکست نہیں مانے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی یہی ہے کہ دہشت گردی کے آگے نہیں جھکیں گے اور دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کریں گے ۔ واضح رہے کہ جاپان ان ممالک میں شامل نہیں ہے جو براہ راست داعش کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں شامل ہیں ۔

Mother of Isis Japanese hostage pleads for son's life

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں