پاکستان میں پٹرول بحران ختم - ایندھن درآمد کرنے کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-24

پاکستان میں پٹرول بحران ختم - ایندھن درآمد کرنے کا حکم

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہروں میں تقریباً معمول کے مطابق پٹرول کی سربراہی سے ایندھن بحران ختم ہوگیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کل وزارت فینانس کو ہنگامی طور پر40بلین روپیوں کا انتظام اور پٹرول سے لد ے کم از کم10جہازوں کے علاوہ2ماہ تک کے لئے فرینس آئل کی سربراہی کو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا ۔ وزارت پٹرولیم کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجہ میں لاہور ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں تیل کی سربراہی معمول کے مطابق ہے ۔ انہوں نے تاہم یہ وضاحت بھی کردی کہ پاکستانی صوبہ پنجاب کے چھوٹے چھوٹے ٹاؤنس اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں پٹرول کی پیاس میں شدت برقرار ہے ۔ عہدیدار نے روزنامہ ڈان کو بتایا کہ تیل فروخت کرنے والی چھوٹی کمپنیوں کے آؤٹ لیٹس (پٹرول اسٹیشنس) سے قطع نظر صوبائی دارالحکومت میں تیل کی سربراہی تقریباً حسب معمول ہے ۔ انہوں نے بتایا سی این جی اسٹیشنس کی کشادگی اور چھوٹے چھوٹے ٹاؤنس کو سربراہ کیے جانے والے تیل کا رخ موڑنے سے صورتحال اطمینان بخش ہوئی ۔

Pakistan to import fuel worth $400 mn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں