فرضی دہشت گردوں کو ٹوپیاں پہنائی گئیں - گجرات پولیس کے اقدام پر تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-02

فرضی دہشت گردوں کو ٹوپیاں پہنائی گئیں - گجرات پولیس کے اقدام پر تنازعہ

سورت
ایجنسیاں
گجرات پولیس نے دہشت گردی کے خلاف اپنی مشقوں کے دوران فرضی دہشت گردوں کو ایسی ٹوپیاں پہنائیں جیسی مسلمان پہنتے ہیں جس سے ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ہے اور گجرات کی حکومت کو پریشان کن صورتحال سے دوچار ہونا پڑا ۔ اور چیف منسٹر آنندی بین پٹیل کو معافی مانگنی پڑی۔ بی جے پی کے اقلیتی سیل کے صدر خود ان مشقوں کے درمیان ٹوپی کے استعمال پر اعتراض کیا ۔ سورت پولیس نے دھباری کے مقام پر یہ مشقیں کی تھیں۔ نرمدا میں بھی ایسی ہی مشقیں کی گئیں جس کا ویڈیو سامنے آیا ہے ۔ ان مشقوں کے درمیان اسپیشل آپریشن گروپ کو ان دہشت گردوں کو پکڑنے کا فرضٰ نشانہ دیا گیا تھا جو ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ فرضی فائرنگ کے بعد ان فرضی دہشت گردوں کو پکڑا گیا اور اسلحہ گولا بارود برآمد کیا گیا۔ گجرات بی جے پی اقلیتی سیل کے سدر محبوب علی چشتی نے بتایا کہ حقیقی دہشت گردی ٹوپی پہن کر نہیں آتی ۔ پولیس کو چاہئے کہ وہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہ جوڑے ۔ ایک انسپکٹر آف پولیس بی سی ٹھاکر نے بتایا کہ ان مشقوں میں حصہ لینے والوں کو صرف اس لئے ٹوپی پہننے کے لئے کہا گیا تھا کہ وہ مختلف نظر آسکیں اور یہ کسی مخصوص فرقہ کے بارے میں نہیں تھی ۔ ان فرضی مشقوں کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں فرضی دہشت گردوں کو اسلامی نعرے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔ چیف منسٹر آنندی بین پٹیل نے اعتراف کیا کہ یہ ایک غلطی تھی ۔ مشقوں کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس ملازمین دو فرضی دہشت گردوں کو پکڑے ہوئے ہی جو کہہ رہے ہیں کہ اگر تم چاہو تو ہماری جان لے لو اسلام زندہ آباد، نرمدا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جے پال سنگھ راٹھور نے بتایا ککہ اس بارے میں تحقیقات کی جائیں گی ۔ اس دوران گجرات کی چیف منسٹر نے ریاستی پولیس کی اس غلطی پر معافی مانگی۔

'Terrorists' Wear Skull Caps in Anti-Terror Mock Drill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں