ممتا بنرجی ٹوئیٹر پر شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-02

ممتا بنرجی ٹوئیٹر پر شامل

Mamata-Banerjee-joins-Twitter
کولکتہ
آئی اے این ایس
چیف منسٹر مغبربی بنگال ممتا بنرجی نے آج مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قدم رکھا اور اپنے اولین پوسٹ میں عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا سال ۔ ٹوئٹرپر میرے لئے ایک نئی ابتداء ہے ۔ ترنمول کانگریس سربراہ نے اپنی پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست میں تریقاتی کام کرنے کا بھی عہد کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے سرکاری فیس بک پیچ پر کہا کہ آج آل انڈیا ترنمول کانگریس کا یوم تاسیس ہے ۔ ہم اب زائد از16سال کے ہوچکے ہیں ۔ میں ما۔ ماٹی اور منش کودلی مبارکباد پیش کرتی ہوں اور تمام بہی خواہوں کو ان کی مدد اور حوصلہ افزائی کے لئے دعا دیتی ہوں ۔ ہم عوام کی ترقی کے لئے کام کرنے کے پابند ہیں اور آپ کی مدد و تعاون کے متمنی ہیں۔

Mamata Banerjee joins Twitter - @MamataOfficial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں