تلنگانہ میں 2014 کے دوران سوائن فلو کے 88 کیسس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-02

تلنگانہ میں 2014 کے دوران سوائن فلو کے 88 کیسس

حیدرآباد
پی ٹی آئی
تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سال2014ء کے دوران سوائن فلو کے تقریباً88کیسس درج کئے گئے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ سوائن فلو اور دیگر وبائی امراض سے متعلق نوڈل آفیسر ڈاکٹر کے سبھاکر نے بتایا کہ صرف دسمبر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سوائن فلو کے22معاملات درج کئے گئے ۔ ڈائرکٹر صحت عامہ تلنگانہ ڈاکٹر پی سامبا شیو راؤ نے بتایا کہ صحت مند افراد کے لئے سوائن فلو ہلاکت خیز نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سوائن فلو کے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ سال2014کے دوران تلنگانہ میں سوائن فلو سے تقریباً10افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ سرکاری ڈاکٹر تاہم ان اموات کے لئے سوائن فلو کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتے اور ان کا کہنا ہے کہ کمزور قوت مدافعت اور مختلف عوارض کے باعث یہ اموات واقع ہوئیں۔ جمعرات کو سوائن فلو کے مزید دو مریض دواخانوں سے رجوع ہوئے جس میں حیدرآباد کی25سالہ خاتون اور کڑپہ کا35سالہ شخص شامل ہے ۔ دونوں شہر کے خانگی دواخانوں میں علاج کروا رہے ہیں ۔

88 swine flu cases reported in Telangana, Andhra Pradesh in 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں