پی ٹی آئی
بنگلہ دیش سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سریندر کمار سنہا کو آج چیف جسٹس آف بنگلہ دیش مقرر کیا گیا ۔ قصر صدارت بنگا بھون کے ترجمان نے بتایا کہ صدر عبدالحمید نے’’چیف جسٹس کے کاغذات تقرر پر دستخظ کردئیے ۔‘‘ وزارت قانون کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 64سالہ جسٹس سنہا،شنبہ17جنوری کو اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے ۔ موجودہ چیف جسٹس ، جسٹس مزمل حسین اس سے ایک دن قبل یعنی16جنوری کو ریٹائر ہورہے ہیں ۔ جسٹس سنہا ، متعدد تاریخی فیصلوں کے صدور کے لئے جانے جاتے ہیں ۔ یہ فیصلے انہوں نے شیخ مجیب الرحمن قتل کیس اور5ویں و نیز13ویں دستوری ترمیمات کیس میں صادر کئے تھے ۔
Surendra Kumar Sinha appointed next chief justice of Bangladesh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں