مودی حکومت مسئلہ کشمیر کے تصفیہ میں غیر معاون - سرتاج عزیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-13

مودی حکومت مسئلہ کشمیر کے تصفیہ میں غیر معاون - سرتاج عزیز

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے الزام لگایا ہے کہ ہندوستان وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت، مسئلہ کشمیر کے تصفیہ میں غیر معاون رہا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے مشیر برائے امور قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ’’ہندوستان کی سابقہ حکومتوں کا موقف لچکدار تھا لیکن مودی کی زیر قیادت حکومت نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ، ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات برقرا رکھنا چاہتا ہے تو وہ(پاکستان) کشمیر پر سمجھوتہ کرے ۔ ‘‘سرتاج عزیز نے کہا کہ ہندوستان ، اپنی شرائط پر بات چیت دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے اور یہ شرائط پاکستان کے لئے قابل قبول نہیں ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندستان ، پاکستان میں حملے کرنے، سر زمین افغانستان کو استعمال کررہا ہے ۔ عزیز نے کل ڈان نیوز چیانل کو انٹر ویو دیتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ ایک مشترکہ پاک ۔افغان پالیسی اختیار کئے جانے کے بعد سے ہندوستان کی مخالف پاکستان سرگرمیاں کم ہوگئی ہیں ۔ مذکورہ پالیسی، ایک دوسرے کی سر زمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے سے متعلق ہے ۔ سرتاج عزیز کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر آئی ایس آئی رضوان اختر نے کل افغانستان کا اچانک دورہ کیا اور وہاں روپوش اور پاکستان پر حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کے مسئلہ سے نمٹنے صدر افغانستان اشرف غنی سے تعاون کی خواہش کی ۔ پاکستان ایک عرصہ سے یہ الزام دیتا آرہا ہے کہ ہندوستان ، پاکستان میں عدم استحکام کے لئے افغانستان کو استعمال کررہا ہے ۔ پاکستان کا الزام ہے کہ بلو چستان میں بی چینی میں ہندوستان ملوث ہے اور قبائلی علاقوں میں مسائل پیدا کررہا ہے ۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ۔ نواز، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے ایجنڈہ کے ایک حصہ کے طور پر ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہے ۔

Modi government stance on the Kashmir issue non-cooperative, Sartaj Aziz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں