دبئی میں مقدمات میں پھنسے افراد کو مفت خدمات فراہم کرنے کی پہل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-13

دبئی میں مقدمات میں پھنسے افراد کو مفت خدمات فراہم کرنے کی پہل

دبئی
پی ٹی آئی
امارات کے عدلیہ نظام پر اعتماد میں فروغ کے لئے دبئی کی عدالتوں نے ایک نئی پہل کا آغاز کیا ہے جہاں والنٹیرس مقدمات میں پھنسے ان افراد کی مدد کریں گے جو ماہر وکیلوں کی فیس ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہوں ۔ ڈائرکٹر جنرل آف دبئی کورٹس طارش عید المنصوری نے بتایا کہ دبئی کی عدالتوں کا مقصد مقدمہ میں پھنسے ان افراد کی مدد ہے جو عدالت میں کیس فائل کرنے کے لئے ماہرین کی فیس ادا نہیں کرسکتے ۔ ہماری اس پہل کا مقصد مقدمہ لڑنے والوں کو خدمات کے ذریعہ مسرتوں کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ علاوہ ازیں ان صارفین کے لئے مقدمہ بازی کے طور طریقوں کو بھی آسان بنانا ہے جو فیس ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہوتے ۔ علاوہ ازیں ماہرین کے امور سے متعلق حوصلہ بلند کرنا ہے ۔ طارش نے یہ بھی بتایا کہ ہمارا ایک مقصد عدالتوں اور ماہر عہدیداروں کے درمیان شراکت داری میں اضافہ کرنا ہے ۔ ماہرین مقدمہ میں پھنسے افراد کو دو طریقوں سے خدمات فراہم کریں گے جو کیس اور تفویض کردہ مشن کی نوعیت پر منحصر ہوگا ۔ خدمات یا تو مفت فراہم کی جائیں گی یا پھر کیس کے قطعی فیصلہ یا کیس دائر کرنے کے بعد فیس کی ادائیگی کی سہولت حاصل رہے گی ۔ یہ پہلی لیبر، شخصی، تجارتی ، شہری اور رئیل اسٹیٹ کیسس کا احاطہ کرے گی۔

Free expert advice for needy litigants at Dubai Courts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں