کیرالا کے آر ایس ایس کارکن کے گھر سے اسٹیل بم اور دھماکو مادہ ضبط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-04

کیرالا کے آر ایس ایس کارکن کے گھر سے اسٹیل بم اور دھماکو مادہ ضبط

کنور
یو این آئی
کیرالا کے ضلع کنور میں آر ایس ایس کارکن کے ایم بیجو کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے3طاقتور اسٹیل بم برآمد کئے جبکہ دھماکو مادہ بھی ضبط کیا گیا۔ پائینور کے قریب والا کاڈ کے مقام پر کئے گئے اس دھاوے میں بم ناکارہ کرنے والی ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد بھی لی گئی ۔ ایک اطلاع کے مطابق مکان کے اطراف کے علاقہ میں تلاشی مہم اور دھاوے ہنوز جاری ہیں ۔ بم اور ڈاگ اسکواڈ کو دھاووں کے لئے اس وقت طلب کی اگیا جب آر ایس ایس کے کارکن کے مکان میں ایک دھماکہ ہوا جس میں اس کی ماں56سالہ کملا کشی شدید زخمی ہوگئی ۔ اسے منگلور کے ہسپتال میں شریک کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیاجب کملا کشی کل اپنے مکان میں جلانے کی لکڑی اکٹھا کررہی تھی۔ دھماکہ میں اس کے پیر اور ہاتھ زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی اور تلاشی لینے پر گھر سے تین طاقتور اسٹیل بم برآمد ہوئے ۔ علاقہ میں آج بھی تلاشی لی گئی اور اسی پلاٹ میں مزید اسٹیل بم برآمد ہوئے ۔ ایک بم مکان کے قریب بھی پایا گیا۔

Kannur: Steel Bomb recovered from the house of RSS activist

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں