گوڈسے کے مندر کے خلاف آج میرٹھ میں مہا پنچایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-04

گوڈسے کے مندر کے خلاف آج میرٹھ میں مہا پنچایت

میرٹھ(اتر پردیش)
پی ٹی آئی
اتر پردیش نونرمان سینا (یو پی این ایس) نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے سے منسوب ایک مندر کی تعمیر کے خلاف کل40مواضعات میں ایک مہا پنچایت طلب کی ہے۔ یو پی این ایس کے قومی صدر امیت جانی نے کہا کہ یہ مہا پنچایت روہتا میں منعقد کی جائے گی جو یہاں سے20کلو میٹر دور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ گوڈسے کی مندر کی تعمیر کے مخالف ہیں انہیں مہا پنچایت میں مدعو کیاجاتا ہے۔ حال ہی میں اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے کارکنوں نے مبینہ طور پر یہاں گوڈسے کی مندر کی تعمیر کے لئے پوجا منعقد کی تھی ۔ بعد ازاں انتظامیہ نے اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ جانی نے بتایا کہ یوپی این ایس اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے دفتر واقع شاردا روڈ پر پُر امن احتجاج بھی منعقد کرے گی جہاں مندر کی تعمیر کاا مکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوپی این ایس ارکان بھوک ہڑتال پر بھی جائیں گے۔ یو پی این ایس نے28دسمبر کو کہا تھا کہ وہ اس ضلع میں گوڈسے کا مندر تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

UPNS to hold mahapanchayat against 'Godse temple' tomorrow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں