آندھرا میں ریٹیلرس کے لئے سنگل ونڈو کلیئرنس متعارف کرانے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-03

آندھرا میں ریٹیلرس کے لئے سنگل ونڈو کلیئرنس متعارف کرانے کا فیصلہ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
اے پی کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیدو نے آج کہا ہے کہ ان کی حکومت ایک ایسا نظام متعارف کرائے گی جس کے تحت ریٹیلرس کو بنیادی باتوں کا خیال رکھتے ہوئے ایک سے زائد اوٹ لیٹس(دکانات) کھولنے کی اجازت حاصل ہوگی اور انہیں سنگل ونڈو پر تمام منظوریاں مل جائیں گی ۔ سکریٹریٹ میں ریٹیلرس کا ایک گروپ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کے لئے پہنچا اور ان سے درخواست کی کہ ایک ایسا سادہ اور آسان سسٹم متعارف کرایاجائے جس کے ذریعہ نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کارروائی پیچیدگیوں سے پاک ہو اور ریٹیلرس جب کبھی کسی شہر میں اپنی دوسری یا ایک اور شاخ(دکان) کھولنا چاہیں انہیں آسانی کے ساتھ اس کی اجازتمل جائے ۔ چیف منسٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک ریٹیلر کو جیسے ہی ریاست کے کسی مقام پر اپنا ایک آوٹ لیٹ کھولنے کی منظوری حاصل ہوتی ہے تو اسے دیگر مقامات پر بھی اپنے آؤٹ لیٹس کھولنے کی سہولت ملنی چاہئے جس کے لئے ایک ایسا سسٹم تیار کیاجائے گا جس کے ذریعہ ریٹیلرس کو چند بنیادی قواعد کا خیال رکھتے ہوئے سنگل ونڈو سے چند منظوریاں حاصل کرنی ہوں گی اور اس کے بعد وہ کہیں بھی اپنی دکان کھول سکتے ہیں ۔ ریٹیلرس نے چندرا بابو نائیڈو سے شکایت کی تھی کہ وہ موجودہ پالیسی کے تحت اگر ایک ریٹیلر ایک شہر یا ٹاؤن میں ایک دکان کھولنا چاہتا ہے تو اسے ہر وقت کئی منظوریں حاصل کرنی پڑتی ہیں جس کے لئے اسے مختلف پیچیدگیوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔ چیف منسٹر نے ریٹیلرس سے کہا کہ وہ ایک مسودہ ریٹیل پالیسی پر کام کریں جس میں ملک کے مختلف مقامات پر اس شعبہ میں موجود بہتر امور شامل کرتے ہوئے پالیسی کی تیاری میں حکومت کی مدد کریں ۔ ریاست میں ریٹیل زون قائم کرنے ریٹیلرس کی تجویز پر چیف منسٹر نے ان سے کہا کہ وہ اس پر بھی ایک منصوبہ مرتب کرکے حکومت کو پیش کریں۔ ریٹیلرس کی درخواست پر چیف منسٹر نے آؤٹ لیٹس کو سال کے365دن کام کرنے کی منظوری دے دی تاہم ریٹیلرس سے کہا کہ وہ لیبر قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ملازمین کے لئے شفٹ سسٹم متعارف کرائیں۔

Single window clearance assured AP retail policy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں