تلنگانہ - ریٹیل مارکیٹ پالیسی عنقریب متعارف کروائی جائے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-03

تلنگانہ - ریٹیل مارکیٹ پالیسی عنقریب متعارف کروائی جائے گی

حیدرآباد
ایس این بی
وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا ہے کہ ان کی حکومت کی جانب سے عنقریب صنعتی پالیسی کے معیار پر بازار وں کی توسیع کو فروغ دینے سے متعلق ایک ریٹیل مارکٹ پ الیسی متعارف کروائی جائے گی۔ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ریٹیل بازاروں کو اس انداز میں توسیع دی جانی چاہئے کہ نئی کالونیوں،اپارٹمنٹس اور رہائشی کامپلکس میں رہنے والے عوام کو ایک ہی مقام پر ضرورت کی ساری اشیاء حاصل ہوجائیں ۔ ٹوین سٹیز ریٹیل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور ریٹیل بازاروں کی توسیع اور فروغ کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے تعاون فراہم کرنے کی خواہش کی ۔ اس وفد کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ریٹیل مارکٹ منیجرس ، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے اس تعلق سے کوئی پالیسی متعارف کروائی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریٹیل مارکٹ کی توسیع کا عمل بھی ترقی کا ایک حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارکٹ منیجرس کو چاہئے کہ وہ بازارں کی توسیع سے متعلق ایک مکمل منصوبہ اختیار کریں ۔ انہوں نے ریٹیل مارکٹ مالکین کو توسیع سے متعلق تعاون کی فراہمی کا تیقن دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کو ہفتہ واری چھٹی دیں اور جو خاتون ملازمین رات کی شفٹس میں کام کرتی ہیں انہیں تحفظ فراہم کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئی کالونیوں ، اپارٹمنٹس اور رہائشی کامپلکس میں ریٹیل مارکٹس کے لئے جگہ مختص کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ہم ورنگل اور کریم نگر میں ریٹیل مارکٹس اور مالس کی توسیع اور کھمم ، راما گنڈم، نظام آباد اور دیگر شہروں میں ریٹیل مارکٹس اور مالس کے قیام کے لئے تعاون فراہم کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ سال کے تمام365دن دوکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے اور سابقہ اجازت کی بنیاد پر نئے مالس کی توسیع کی بھی اجازت دی جائے ۔

Telangana Government to Bring Out a Policy on Retail Trade

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں