انتباہ کے باوجود ہندوستان کے خلاف درپردہ جنگ کو پاکستان کی تائید - فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

انتباہ کے باوجود ہندوستان کے خلاف درپردہ جنگ کو پاکستان کی تائید - فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ریاست جموں و کشمیر میں امن کی پیچیدہ صورتحال سے بڑی قیمت چکانی پڑ رہی ہے اور اب امن کے کامیابیوں سے تعمیری کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے آج67ویں یوم افواج کے موقع پر یہ بات کہی ۔ انہوں نے پاکستان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتباہ کے باوجود ہندوستان کے خلاف د ر پردہ جنگ لڑنے والے دہشت گردوں کو اپنی سر زمین پر مسلسل حمایت کررہا ہے ۔ یہاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم افواج کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے جنرل دلبیر نے کہا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر کی سرحد اور پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے مسلسل حملے اس بات کی یا دہدہانی کراتے ہیں کہ ہندوستانی سرحد کے آس پاس دہشت گردوں کا بنیادی ڈھانچہ جوں کا توں برقرار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے خلاف در پردہ جنگ کی کوششوں کو پاکستان کی طرف سے مسلسل حمایت جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ جموں و کشمیر میں غیر مستحکم امن و امان کے لئے بھی بڑی قیمتیں ادا کرنی پڑتی ہیں ۔ فوجی سربراہ کا یہ تبصرہ اس وقت آیا ہے جب آج ہی ایک سینئر فوجی جنرل اور جموں و کشمیر میں16ویں کارپس کے کمانڈنگ آفیسر نے انتباہ دیا ہے کہ تقریباً200دہشت گرد عناصر یوم جمہوریہ کی تقریب میں امریکی صدر بارک اوباما کی آمد سے پہلے سرحدی علاقوں میں آسان اہداف پر بڑے حملے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سلامتی کے چیلنج بڑھ گئے ہیں اور یہ صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے ۔
جنرل دلبیر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال فی الحال مستحکم ہے ، جس کا اظہار اس بات سے ہوتا ہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بڑی تعداد میں ریاست کے عوام نے ووٹ دینے کے موجودہ سسٹم پر لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کی قیادت اور جنگجوؤں کو قومی دھارے میں واپس لانے کا کام صرف فوجی جوانوں اور سلامتی دستوں کی بے لوث قربانیوں سے انجام دیاجاسکتا ہے ۔ فوجی سربراہ نے کہا کہ ہمیں اپنی حصولیابیوں کو لگاتار جاری رکھنا ہے ، اور اسی کے ساتھ ہمیں اپنے بنیادی رول پر بھی توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔ چین سے متصل شمالی سرحد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل دلبیر نے کہا کہ اعتماد سازی کی جو تدابیر شروع کی گئیں ہین ان سے دونوں ملکوں مابین آپسی مفاہمت میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے مسلح افواج کے درمیان دفاعی تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ سرحد کے آس پاس امن و امان اور دوستانہ ماحول قائم رکھنے کے لئے سرحدی دستوں کی میٹنگ اور فلیگ میٹنگ بھی جاری ہے۔ شمال مشرقی خطے میں امن وسلامتی کا منظر نامہ پیش کرتے ہوئے فوجی جنرل نے کہا کہ اس خطے میں صورتحال مستحکم اور کنٹرول میں ہے ۔

Army chief Dalbir Singh says Pakistan supports a proxy war against India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں