ایر ایشیا جٹ طیارہ کے بلیک باکس کی تلاش جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-02

ایر ایشیا جٹ طیارہ کے بلیک باکس کی تلاش جاری

جکارتہ/سنگاپور
پی ٹی آئی
ایئر ایشیا کے حادثہ سے دو چار طیارہ کے بلیک باکس کی تلاش جاری ہے تاہم اس کی بازیابی میں کم از کم ایک ہفتہ لگ جائے گا ۔ ایک انڈونیشیائی عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ خرابی موسم کے باوجود ہماری جدو جہد جاری ہے اور ہم طیارہ کے ملبوں کے علاقہ بحر جاواسے نعشیں برآمد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انڈونیشین ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی کے رکن انٹونیس ٹوس سیپی تیوسو نے بتایا کہ ایئر بسA320-200کا ملبہ ڈھونڈنکالنا کوئی آسان کام نہیں ۔ اگر موسم اسی طرح خراب رہا تو اس راہ میں مزید دشواریوں کا اندیشہ ہے ۔ فلائٹ ریکارڈز کی بازیابی میں ایک ہفتہ بھی لگ سکتا ہے ۔ پھر بھی یہ موسم کی خوشگواری اور سمندر کے مزاج میں اعتدال سے مشروط ہے ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ فلائٹ ریکارڈزد کی بازیابی سے قبل طیاروں کے ملبہ کی بازیابی ضروری ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ہنوز یہ باور نہیں کرسکتے کہ طیارہ کا ملبہ کس مقام پر پڑا ہے ۔ بحر جاواپر شفاف آسمان کے سبب آج صبح تلاشی مہم چلانے والوں کے دل میں امیدیں ایک بار پھر جاگ اٹھی تھیں کہ سنگا پور کو جانیو الی ایئر ایشیا پرواز کے ملبہ جلد ہی دستیاب ہوجائیں گے ۔
یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ ایئر ایشیاء کا طیارہ سورا بایا سے اتوار کی صبح سنگا پور کے لیے سفر پر روانہ ہوا تھا۔ بچاؤ کار اورتلاشی مہم کے کوآر ڈینیٹر سنا برواؤن سینڈی نے بتایا کہ انہیں پوری امید ہے کہ غوطہ خور جلد ہی سمندر کی تہہ میں طیارہ ملبہ کے ہونے کا پتہ چلالیں گے ۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ نعشیں طیارہ کے اندر ہی کسی حصہ میں موجو د ہوں۔ ہم وقت اور موسم دونوں سے ہی مقابلہ آراہیں۔ ایئر لائن سربراہ ٹونی فرنانڈیز نے اپنی ٹوئٹر سائیڈ پر کہا کہ میری توقع ہے کہ تازہ ترین اطلاع صحیح ہے کہ طیارہ کا ملبہ بازیاب ہوا ہے ۔ ہمیں امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے کہ اب یہی ایک سہارا ہے ۔ انڈونیشیا ایئر پورٹ کے ترجمان رئیر مارشل بادی تجانتو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ فی الحال ہم نے طیارہ کے ملبہ کی تلاش پر توجہ مرکوز کررکھی ہے ۔ طیارہ سے ہمیں ایک سیاہ سایا جیسی کوئی چیز دکھائی دی تھی تاہم ہم یقین کے ساتھ یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ حادثہ کے شکار طیارہ کا ملبہ ہے ۔
ایئر ایشیا انڈونیشیا کے ایک سینئر پائلٹ کو معطل کردیا گیا ہے ۔ ایئر لائن کا ایک طیارہ دو روز قبل حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد سینئر پائلٹ کی جانچ میں اسے منشیات کے زیر اثر پایا گیا ۔ ایئر لائن کے صدر ڈائرکٹر سونو ودیا تموکو نے کہا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتاہوں کہ ایک سینئر پائلٹ کو جانچ کے بعد منشیات کے زیر اثر پایا گیا جس کے نتیجہ میں اسے معطل کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل نارکوٹک ایجنسی کے تعاون سے دیر پائلٹس کی بی جانچ کرائی جائے گی ۔ پائلٹ کی شناخت صرف ایف آئی کی حیثیت سے ظاہر کی گئی ۔ سونو نے یہ وضاحت بھی کی کہ پائلٹ ایئر ایشیا سے گزشتہ9برسوں سے وابستہ ہیں اور ان کاریکارڈ بھی نہایت عمدہ رہا ہے ۔ وہ ایک سینئر پائلٹ شادی شدہ اور ذمہ دار شخص ہے ۔

Search for Lost AirAsia Plane's Black Box Resumes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں