شاردا چٹ فنڈ اسکام - ترنمول لیڈر مکل رائے کو سی بی آئی سمن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-13

شاردا چٹ فنڈ اسکام - ترنمول لیڈر مکل رائے کو سی بی آئی سمن

نئی دہلی/کولکتہ
پی ٹی آئی
ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری و رکن راجیہ سبھا مکل رائے کے نام سی بی آئی نے سمن جاری کرتے ہوئے شاردا چٹ فنڈ اسکام تحقیقات میں اس تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کی خواہش کی ہے ۔ اس اقدام پر ترنمول کانگریس نے برہمی پر مبنی رد عمل کا اظہار کیا ہے اور الزام لگایا کہ بی جے پی، اس تحقیقاتی ایجنسی کو ایک’’سیاسی آلہ کار‘‘ کے طور پر استعمال کررہی ہے ۔ مکل رائے نے جو چیف منسٹر ممتا بنرجی کے با اعتماد اور قریبی ساتھی ہیں، آج پی ٹی آئی کو بتایا کہ سی بی آئی نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں اس کے سامنے پیش ہوں۔ دو ایک روز کے لئے میں دہلی میں ہوں اور جب میں کولکتہ واپس ہوں گا تو اولین وقت میں سی بی آئی عہدیداروں سے ملاقات کروں گا ۔ میں کبھی بھی کسی غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمی میں انفرادی طور پر یا اپنی پارٹی کے اک لیڈر کی حیثیت سے کسی بھی طرح ملوث نہیں رہا۔(مکل رائے ماضی میں مرکزی وزیر بھی رہے ہیں۔)ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا میں پارٹی کے چیف وہپ ڈرک اوبرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ’’سی بی آئی کو ایک ناپاک ہتھکنڈے کے طور پر اور سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کا، بی جے پی کا طریقہ جاری ہے۔ وہ(بی جے پی) بنگال میں لوک سبھا انتخابات میں سیاسی طور پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکی اس لئے بلدی انتخابات سے چند ماہ قبل یہ گندے ہتھکنڈے ہورہے ہیں ۔ ہم سیاسی طور پر اور قوت کے ساتھ ان کا مقابلہ کریں گے ۔‘‘ یو این آئی کے بموجب سی بی آئی کا اقدام مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس کے لئے ایک بڑا دھکا متصور ہورہا ہے کیونکہ ترنمول کانگریس کے ایک وزیر اور2ارکان پارلیمنٹ ، اسکام سے مشتبہ طور پر فائدہ اٹھانے والوں کی حیثیت سے گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
اسکام نے لاکھوں ڈپایٹرس کو پریشان کردیا اور اس ریاست کی سیاست کو مخدوش بنادیا ہے ۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ مکل رائے کے فون کال ریکارڈ س کی جانچ کے بعد انہیں طلب کی اگیا ہے۔ ریکارڈس میں مکل رائے کو شاردا چیف سدیپتا سین کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بات چیت کرتے پایا گیا ہے ۔ سیدپتا سین ان دنوں سلاں کے پیچھے ہین ۔ سی بی آئی نے ریاسی وزیر ٹرانسپورٹ مدن مترا اور 2ٹی ایم سی ارکان پارلیمنٹ سرنجوئے بوس اور کنال گھوش کو پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے مدن مترا اور سرنجوئے بوس کی گرفتاری کو مرکز کی بی جے پی حکومت کی ’’سیاسی انتقامی کارروائی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ سی بی آئی کو بی جے پی کے مفادات کی تکمیل کے لئے آلہ کار کے طور پر استعمال کیاجارہا ہے ۔

Saradha scam: CBI issues summons to TMC MP Mukul Roy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں