دہلی اسمبلی انتخابات - 7 فروری کو رائے دہی - 10 فروری کو ووٹوں کی گنتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-13

دہلی اسمبلی انتخابات - 7 فروری کو رائے دہی - 10 فروری کو ووٹوں کی گنتی

نئی دہلی
یو این آئی
دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے ایک ہی مرحلہ میں رائے دہی آئندہ7فروری کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی10فروری کو ہوگی ۔آج یہاں یہ اعلان کیا گیا۔ دہلی قانون ساز اسمبلی کے لئے یہ چھٹے انتخابات ہوں گے۔ اسمبلی نشستوں کی جملہ تعداد 70 ہے ۔ انتخابی عمل کا آغاز، چہار شنبہ 14جنوری کو انتخابی اعلامیہ کے اجراء کے ساتھ ہی شروع ہوجائے گا اور نئے ایوان کی تشکیل کی کارروائی12فروری کو مکمل ہوگی ۔ چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے یہ بات بتائی ۔ 14جنوری کو لیفٹنینٹ گورنر دہلی نجیب جنگ کی جانب سے انتخابی اعلامیہ کے اجراء کے ساتھ ہی پرچہ جات نامزدگی کا ادخال شروع ہوجائے گا ۔ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 21جنوری مقرر کی گئی ہے ۔ جانچ پڑتال دوسرے روز ہوگی ۔ نامزدگیاں 24جنوری تک واپس لی جاسکیں گی ۔ وی ایس سمپت نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔ مثالی ضابط اخلاق فوری پر نافذ العمل ہوگیا۔ سمپت نے بتایا کہ غیر جانبداری کی برقراری کے لئے تمام ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں ۔ انتخابی عمل میں غیر جانبداری کو یقینی بنانے اور غیر منصفانہ طریقوں، دولت کے بے جا استعمال غنڈہ گری کے انسداد کے لئے اصول و قواعد پر عمل کو یقینی بنایاجائے گا ۔ ایک کروڑ30لاکھ85ہزار251رائے دہندے، اپنے حق رائے دہی کے استفادہ کے اہل ہیں۔ سمپت نے بتایا کہ قومی دارالحکومت علاقہ دہلی میں11763پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ درج فہرست اقوام و قبائل پر مظالم کے انسداد کے قانون(1989) کی دفعہ(vii) (1)3کے تحت کوئی بھی ایسا شخص جو درج فہرست اقوام و قبائل کا رکن نہ ہو، درج فہرست قوم یا درج فہرست قبیلہ کے کسی رکن پر جبر کرتا ہو یاخوفزدہ کرتا ہو کہ کسی مخصوص امیدوار کے حق میں ووٹ نہ ڈلاجائے یا ووٹ ڈالا جائے یا پھر قانو ن کے مغائر طریقہ پر ووٹ ڈالنے کے لئے جبر کرے ،تو ایسے شخص کو کم از کم6ماہ کی سزائے قید دی جاسکتی ہے ۔ تاہم اس سزا کی میعاد میں5سال تک اضافہ کیاجاسکتا ہے ، اور جرمانہ بھی عائد کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ اقدام کے بموجب رائے دہی کے لئے الکٹرانک ووٹنگ مشینس(ای وی ایمس) استعمال کئے جائیں گے اور کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے (نوٹا) کی گنجائش بھی ہوگی ۔ انتخابات کے بہ آسانی انعقاد کو یقینی بنانے کافی تعداد میں مبصرین متعین کئے جائیں گے اور ان مبصرین سے خواہش کی جائے گی کہ وہ انتخابی کارروائی کے ہر مرحلہ پر قریبی نظر رکھے تاکہ آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے ۔ امیدواروں کے انتخابی مصارف پر موثر نظر رکھنے کے مقصد سے جامع ہدایات جاری کی جاچکی ہیں ۔ فلائنگ اسکواڈ بھی تشکیل دئیے گئے ہیں اور نگراں ٹیمیں بھی تعینات رہیں گی ۔ ویڈیو کے ذریعہ نگرانی کرنے والی ٹیموں سے بھی استفادہ کیاجائے ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے تحقیقاتی ڈائرکٹر ٹیس بھی انتخابی مصارف پر نظر رکھٰں گے ۔ ریاستی محکمہ جات اکسائز اور پولیس حکام سے خواہش کی گئی کہ وہ انتخابی کارروائی کے دوران شراب اور دیگر منشیات کی تیاری، تقسیم، فروخت اور اسٹوریج پر نظر رکھیں ۔ منصفانہ انتخابات کے لئے ہر ہر اقدام کو یقینی بنانے پولیس مبصرین اور مائیکرو مبصرین کو بھی تعینات کیا جائے گا ۔ رائے دہندوں کے لئے ان کا انرولمنٹ نمبر جاننے اور یہ معلوم کرنے میں سہولت دینے کے لئے ان کا پولنگ اسٹیشن کہاں ہے ، الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ تمام درج کردہ رائے دہندوں کو ضلع الیکشن آفیسر ، فوٹو کا حامل ووٹر سلپ تقسیم کرے ۔

Delhi Elections 2015: Polls to be held on February 7, counting of votes on February 10

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں