گجرات ماڈل پورے ہندوستان کے لئے مثال - جان کیری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-13

گجرات ماڈل پورے ہندوستان کے لئے مثال - جان کیری

گاندھی نگر
یو این آئی
وزیر خارجہ امریکی جان کیری نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے ان کی آبائی ریاست گجرات کے ترقی کے ماڈل کی تعریف کی اور کہا کہ اگر سارا ملک اسی راستے پر چلے تو سبھی کو فائدہ پہونچے گا ۔ کیری نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے چیف منسٹر کی حیثیت سے گاندھی جی کی جائے پیدائش اور اپنی آبائی ریاست گجرات کو ایک مثالی ریاست میں تبدیل کرکے رکھ دیا ۔ اس میں ان کی سرمایہ دوست پالیسیوں کا اہم رول ہے ۔ کیری نے دعویٰ کیا کہ اگر تمام ملک نے اسی ماڈل کو اختیار کیا تو سبھی کو فائدہ پہنچے گا ۔ کاروبار کو اعتماد کی ضرورت ہے ۔ وزیر خارجہ امریکہ نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران متحرک گجرات سرمایہ کانفرنس میں انہوں نے جو کچھ دیکھا اس سے بے حد متاثر ہوئے ۔ نہ صرف امریکہ بلکہ دیگر کئی ممالک کے سرمایہ کار ریاستی حکومت کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھے ۔ باہمی تعلقات سے متعلق مذاکرات میں شخصی طور پر حصہ لینے اور صدر بارک اوباما کے مجوزہ دورہ ہند کی تیاریوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کیری نے کہا کہ صدر یوم جمہوریہ تقریب کا مہمان خصوصی بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ امریکہ نہ صرف ہندوستان کے ساتھ باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے بلکہ دہشت گردی، قزاقی، بحری سلامتی ، ایٹمی عدم پھیلاؤ جیسے مسائل پر بھی قریبی تعاون کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر اوباما اپنی مجوزہ اطلاعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کیری نے بطور خاص 4شعبوں ماحولیاتی تبدیلی، دفاع ،سیول نیو کلیئر کو آپریشن اور معاشی شراکت داری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر امریکہ وزیر اعظم مودی کے درمیان اس ماہ کے اواخر میں ہونے والے مذاکرات میں ان پر توجہ مرکوز رہے گی۔

Gujarat is synonymous with energy, positivity: Kerry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں