ایران میں مزید 2 نیوکلیر پلانٹس کے پروگرام کا انکشاف - روحانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-15

ایران میں مزید 2 نیوکلیر پلانٹس کے پروگرام کا انکشاف - روحانی

تہران
آئی اے این ایس
صدر ایران حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ کے ایک نئے نیو کلیر منصوبہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے جنوبی شہر بوشہر میں جوہری توانائی کے پر امن مقصد کے لئے2اور نیو کلیر پلانٹس کی تعمیر زیر غور ہے ۔ پریس ٹی وی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ صدر نے کل دورہ بو شہر کے دوران یہ انکشاف کیا۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ بو شہر نیو کلیر پلانٹ دیگر ممالک کے نیو کلیر پلانٹس سے مختلف ہے کیونکہ یہ پاور پلانٹ ملک اور قوم کی مزاحمت و مدافعت کی علامت ہے ۔ اس پاور پلانٹ کی تعمیر اور اسے کارکرد بناتے ہی عالمی برادری پر یہ واضح ہوجائے گا کہ اگر کوئی ملک یا قوم حصول مقصد کے لئے عزم مصمم کرلے، اسی جہت میں پیش قدمی جاری رکھے اور اپنے حق کے لئے ساری دنیا سے ٹکرا جائے تو ایک نہ ایک دن حصول مقصد میں کامیابی یقینی ہے ۔ ایرانی چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ پلانٹ اس بات کا ثبوت ہے اوراس کی مثال کہ ایران کا نیو کلیر پروگرام پر امن مقاصد اور صرف توانائی کے لئے ہی مخصوص ہے ۔ موجودہ پلانٹ فی الحال صرف700میگا واٹ بجلی تیار کرتا ہے ، جس میں مزید300میگا واٹ کی گنجائش موجود ہے ۔ خلیج فارس کے کنارے جنوب مشرقی شہر بو شہر میں قائم کارخانہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی زیر نگرانی کام کرتا ہے ۔

Hassan Rouhani, Iran's president, announces construction of two new nuclear plants

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں