نہرو کے دور سے ہی ملک میں سائنس و ٹکنالوجی کو ترجیح - صدر جمہوریہ کا پیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-07

نہرو کے دور سے ہی ملک میں سائنس و ٹکنالوجی کو ترجیح - صدر جمہوریہ کا پیام

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا ہے کہ تحقیقی کوششوں کو علم کے دائرہ سے آگے بڑھنا چاہئے اور ان کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آنی چاہئے ۔ صدر جمہوریہ نے انفوسس انعام2014کی پیشکشی کی تقریب میں اپنے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیام میں کہا کہ تحقیق کے کام سے عوام کی زندگی میں بہتری آنی چاہئے ۔ یہ تقریب کل کولکتہ میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام انفوسس سائنس فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ تحقیقی کوششوں کو علم کے دائرہ سے آگے بڑھنا چاہئے اور عام آدمی کی زندگی بہتر ہونا چاہئے۔ ان کی وجہ سے عوام کی زندگی میں سماجی، ماحولیاتی اور معاشی بہتری آنی چاہئے ۔ صدر جمہوریہ نے سائنس کے شعبہ میں ملک میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ سنگ میل ملک کے لئے باعث فخر ہیں اور کہا کہ یہ ہمیں اس فاصلہ کی یاددہانی بھی کراتے ہیں جو ہمیں ابھی طے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سائنس انسانی ذہن کی ایک اختراعی کوشش ہے جو انسانی زندگی کو بڑھانے میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے اور تکنیکی ترقی کا مرکز ہے ۔ سائنسی کلچر کو افراد ، سماج اور ممالک کی پسند اور فیصلوں کا تعین کرنا چاہئے ۔ ملک کے اولین وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے تحت سائنسی ترقی کو تسلیم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کی رہنمائی میں ملک نے آزادی کے فوری بعد سائنس و ٹکنالوجی کو اولین ترجیح دی ہے ۔ ریسرچ و اعلیٰ تعلیم کے لئے اداروں کا قیام1950سے ہی شروع ہوچکا تھا ۔ 1951تک ملک نے ایٹمی توانائی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا ، جس نے ہندوستان کو خود اپنے نیو کلیر ری ایکٹرس قائم کرنے کے قابل بنایا ۔ اس کے فوری بعد ہمارا خلائی پروگرام شروع ہوگیا جس کی وجہ سے ہم خلاء میں سٹیلائٹ بھی روانہ کرسکے ۔

country adopted science and technology as a priority from the early

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں