پرواسی بھارتیہ دیوس کا آج آغاز- نریندر مودی کل اجلاس کا افتتاح کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-07

پرواسی بھارتیہ دیوس کا آج آغاز- نریندر مودی کل اجلاس کا افتتاح کریں گے

گاندھی نگر
آئی اے این ایس
پرواسی بھارتیہ دیوس(پی بی ڈی) کا ، کل یہاں مہاتما مندر(کنونش مرکز) پر افتتاح عمل میں آئے گا ۔ اس سالانہ دیوس کا اہتمام بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں( این آر آئیز) کے لئے کیاجاتا ہے ۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کارکرد سینکڑوں این آر آئیز کا ، کل یہاں خیر مقدم کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ جنوبی افریقہ سے مہاتما گاندھی کی ہندوستان کو واپسی کے100سال کی تکمیل پر یہ دیوس7 تا9جنوری یہاں منایا جارہا ہے ۔ گیانا کے صدر ڈونالڈراموتار، اس13ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ انہیں پرواسی بھارتیہ سمان بھی پیش کیاجائے گا۔ سمندر پار ہندوستانیوں اور ہندوستانی نژاد افراد( پی آئی اوز) کو دیاجانے والا یہ اعلی ترین اعزاز ہے ۔100سال قبل جنوبی افریقہ سے مہاتما گاندھی کی ہندوستان واپسی کے یادگار اس دیوس میں جنوبی افریقہ کو وزیر خارجہ ایم نکونا ، مشابا نے بھی شرکت کررہے ہیں۔ یہ دیوس ہندستانی، نژاد عوام کا سب سے بڑ اسالانہ اجتماع ہے ۔ جس کا مقصد تجارتی نٹ ورک کو مستحکم کرنا ہے ۔ بیرون ملک مقیم اور بر سر کار ہندوستانی نژاد عوام کی تعداد ڈھائی کروڑ ہے ۔ بیرون ملک سے ہندوستان کو بھیجی جانے والی رقومات کا تخمینہ70ملین ڈالر ہے ۔ اس طرح ایسی وصولیات کے اعتبار سے ہندوستان واحد سب سے بڑا ملک ہے۔ دیوس کے مقام مہاتما مندر کو شاندار طریقہ سے اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔ توقع ہے کہ لگ بھگ3ہزار ہندوستانی نژاد عوام اس دیوس میں شرکت کریں گے ۔ اس کے بعد متحرک گجرات عالمی چوٹی اجلاس2015ء آئندہ11تا13جنوری منعقد ہوگا ۔ اس چوٹی اجلاس اور دیوس دونوں میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر گاندھی نگر اور احمد آباد میں سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دنیا بھر سے سیاسی اور تجارتی حلقوں کے قائدین بھی ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے ۔ یوتھ پرواسی بھارتیہ دیوس کا افتتاح کل وزیر خارجہ سشما سوراج کریں گی۔ گجراتی نژاد امریکی اسٹروناٹ سنیتا ولیمس، توقع ہے کہ یوچھ پی بی ڈی میں شرکت کریں گی۔ رسمی افتتاح کے بعد ایک اجلاس بعنوان’’بھارت کو جانو اور بھارت کو مانو‘‘ منعقد ہوگا۔ نوجوانوں کے حوالہ سے21ویں صدی میں گاندھی جی کے افکار پر مذاکرہ ہوگا ۔ دو روزہ اجلاس کی سرکاری نشست کا افتتاح8جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ خلیجی ممالک میں کارکرد ہندوستانیوں پر منعقد ہونے والے اجلاس میں خلیج کے6ممالک کے ہندوستانی سفر شراکت کریں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں