ممتا ز کارٹونسٹ آر کے لکشمن کا 94 سال کی عمر میں انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-27

ممتا ز کارٹونسٹ آر کے لکشمن کا 94 سال کی عمر میں انتقال

RK-Laxman-India-Common-Man-cartoonist
پونے
پی ٹی آئی
ممتا ز کارٹونسٹ آر کے لکشمن کا آج94سال کی عمر میں ایک خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا جنہوں نے سیاست دانوں پر اپنے طنز کے ساتھ ایک بے بس عام آدمی کی شبیہ تخلیق کی ۔ ان کے جسم کے کئی اعضاء ناکارہ ہوگئے تھے ۔ دینا ناتھ منگیشکر ہاسپٹل کے ڈاکٹر سمیر جوگ نے بتایا کہ لکشمن کا آج شام6:50منٹ پر انتقال ہوگیا ۔ انہیں یوریزی انفیکشن کی وجہ سے17جنوری کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ان کے جسم کے کئی اعضاء ناکارہ ہوگئے اور اسے وینٹی لینٹر پر رکھا گیا تھا۔ آنجہانی ناول نگار آر کے نارائن کے بھائی لکشمن کے پسماندگان میں ان کی رائٹر بیوی کملا ریٹائرڈ جرنلسٹ بیٹے سرینواس اور بہو اوشا شامل ہیں۔ انہوں نے ٹائمز آف انڈیا میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ہندوستانی اخبارات کے قاری پر گہرا اثر ڈالا تھا۔ صفحہ اول پر ان کا پاکٹ کارٹون’’you said it‘‘ 1951ء میں شروع ہوا تھا جس میں انہوں نے سیاست دانوں کی بے ضابطگیوں کے خاموش شاہد عام آدمی کو تخلیق دیا تھا جس سے اکثر سیاست داں دغا کرتے تھے اور ان کے خوابوں ، امیدوں کو چکنا چور کرتے تھے ۔ ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ان کی وابستگی 6دہوں تک رہی۔ انہیں پدما و بھوشن اور نیکسس سے ایوارڈ دیا گیا تھا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی وزیر اعظم نریندر مودی اور دوسرے قائدین نے آر کے لکشمن کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ایک عظیم شخصیت قرار دیا جنہوں نے اپنے طنزو مزاح سے مسکراہٹیں بکھیریں۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی ، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن ، کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اور دوسروں نے بھی اظہار تعزیت کیا۔

RK Laxman, India's 'Common Man' cartoonist, dies aged 94

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں