نواز شریف سعودی شاہ کی عیادت کے لئے ریاض روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

نواز شریف سعودی شاہ کی عیادت کے لئے ریاض روانہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف علیل سعودی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی شخصی طور پر عیادت کے لئے آج ریاض روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعظم اپنی اور پاکستانی عوام کی منجانب ان کی جلد صحتیابی اور دراز ئی عمر کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کریں گے ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مزید کہاگیا کہ نواز شریف ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ بھی ملاقات اور بات چیت کریں گے ۔ بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے علاوہ دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات میں فروغ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ معاشی، دفاعی اور سیکوریٹی جیسے شعبوں میں تعاون میں فروغ اور پاکستان سے سعودی عرب کو مین پاور کی سربراہی میں اضافہ کے علاقہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔دونوں ممالک کے اعلیٰ قائدین کے درمیان ،سال رواں کے دوران یہ تیسری ملاقات ہوگی ، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں گہرائی کے علاوہ پاک۔ سعودی باہمی تعاون کی بھی عکاسی ہوئی ہے ۔

Pakistan PM Nawaz Sharif leaves for Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں