سیاسی اختلافات مغربی بنگال کی ترقی میں رکاوٹ نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-08

سیاسی اختلافات مغربی بنگال کی ترقی میں رکاوٹ نہیں

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ریاست مغربی بنگال میں مضبوط بنانے کا وعدہ کیا۔ جب کہ جیٹلی نے مالیہ کی کمی کا شکار ریاست کو اس کے بوجھ کم کرنے کے لئے زبردست مالی مدد دینے کا یقین دلایا ۔ ممتابنرجی نے کہا کہ جیٹلی کے مشوروں اور رہنمائی سے ریاست کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کیاجائے گا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کو ایک سخت پیام دیتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ وہ اپنے وعدوں کے لئے خود ذمہ دار ہیں اور انہیں سرمایہ کاری کو راغب کرنے والا ماحول تیار کرنا ہوگا۔ مغربی بنگال گلوبل بزنس سمٹ سے خطاب کے دوران ریاست میں ترقیاتی سرگرمیوں میں ہر ممکنہ مدد کا تیقن دیتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا’’میڈیم چیف منسٹر آپ کو ریاست میں حکمرانی کے لئے عوامی تائید حاصل ہوئی ہے ، اس لئے آپ نے جو کچھ بھی عوام سے وعدہ کئے ہیں اس کے آپ ہی ذمہ دار ہیں ۔‘‘ انہون نے کہا کہ ہندوستان میں ریاستوں کا ایک مضبوط وفاقی ہونا چاہئے ، انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کی تمام میدانوں میں ترقی ہونی چاہئے ۔ ہم یہاں ان کی مکمل مدد کے لئے موجود ہین۔
سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ ہم نے ایک ایسا ماحول تیار کیا ہے کہ ہم بہت زیادہ سرمایہ کاری کو راغب نہیں کرتے لیکن ہم سرمایہ کاری پر سرمایہ کی فائدہ مند واپسی کا وعدہ کرتے ہیں۔ ایک سرمایہ کاری سے دیگر بڑی سرمایہ کاری کا آغاز ہوتا ہے ۔ مغربی بنگال کے خصوصی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر فینانس نے کہا کہ کئی ایک بہتر سہولتوں کے باوجود ریاست سے صنعتیں واپس چلی گئی ہیں۔ ہمارا ہدف ہے کہ ہم مغربی بنگال کو دوبارہ بطور صنعتی مرکز کے دوبارہ احیاء کیاجائے ۔ یہ ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ کیا یہاں تجارتی سہولیات کو بہتر بنایاجاسکتا ہے ۔ سرمایہ کاروں کی اپنی پسند ہوتی ہے ، وہ جس ریاست کو چاہتے ہیں وہاں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ان کی یہ بھی پسند ہوتی ہے کہ کس ملک میں سرمایہ کاری کی جائے۔ اس لئے ہم ان کی پسند کو موڑ لیں، اور ان کی پسند ہندوستان اور اس کی مخصوص ریاست ہو۔ مرکزی وزیر فینانس نے مزید کہا کہ مغربی بنگال کو کوئلہ کے ہراج کا فائدہ ہوتا ہے ، اور یہاں اشیاء اور خدمات کے محاصل(جی ایس ٹی) کو لاگو کیاجاسکتا ہے ۔

Political differences won't hinder development: Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں