پی ٹی آئی
گجرات کے مملکتی وزیر داخلہ رجنی پٹیل نے آج کہا ہے کہ حالیہ انسداد دہشت گردی فرضی ڈرلس کے دوران اگر پولیس ارکان عملہ خاطی پایاجائے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ان ڈرلس کے دوران نقلی دہشت گردوں کو مسلمانوں کے طور پر پیش کیا گیا تھا جس کا اظہار ویڈیو ز سے ہوتا ہے ۔ یہ تنازعہ اس وقت پید اہوا جب پولیس کی انسداد دہشت گردی فرضی ڈرلس کے دو ویڈیوز ، دو دنوں کے عرصہ میں سامنے آئے ۔ ایک ویڈیو میں نرمدا ضلع پولیس کی جانب سے کی گئی ڈرل کو دکھایا گیا ہے ۔ یہ ویڈیو کل منظر عام پر آیا۔ اس ویڈیو میں پولیس کو، دو فرضی دہشت گردوں کو گرفت میں لئے ہوئے دیکھا یا گیا ہے جب کہ ان نقلی دہشت گردوں کو موافق اسلام نعرے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ نرمدا میں ہوئی فرضی ڈرلس سے قبل ایک اور ویڈیو سامنے آیا ۔ ایسی ہی فرضی ڈرلس سورت پولیس نے بھی کی تھی جس میں نقلی دہشت گردوں کو نماز کی ٹوپیاں پہنے دکھایا گیا تھا۔ دونوں اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹس نے اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کا پہلے ہی یقین دلایا ہے ۔ اس تنازعہ پر اور دہشت گردوں کو ایک مخصوص فرقہ سے تعلق رکھنے والوں کے طور پر پیش کیے جانے کے الزامات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رجنی پٹیل نے کہا کہ دہشت گردی کے ساتھ غیر جانبدارانہ انداز میں نمٹنا چاہئے ۔
'Muslim' terror drills in Gujarat spark outrage
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں