پاکستان میں جماعت الدعوۃ اور حقانی نٹ ورک بشمول 12 دہشت گرد تنظیموں پر پابندی کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

پاکستان میں جماعت الدعوۃ اور حقانی نٹ ورک بشمول 12 دہشت گرد تنظیموں پر پابندی کی تیاری

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے منصوبہ بنایا ہے کہ10 دہشت گرد تنظیموں بشمول26/11کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی زیر قیادت جماعت الدعوۃ( جے یو ڈی) اور افغانستان کے حقانی نٹ ورک پر امتناع عائد کیاجائے ، سلامتی امور کے ماہرین نے کہا ہے کہ جے ڈی یو پر پابندی ہندوستان کے ساتھ ساتھ امریکہ کے لئے بھی ایک اہم کامیابی ہوگی۔ اس تنظیم کے لیڈر حافظ سعید ہندوستان کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی پر 2008ء میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ہے اور وہ وقت وقت سے پاکستان میں کھلے عا م ہندوستان کے خلاف زہر افشانی کرتارہتا ہے ۔ خفیہ ایجنسی کے مطابق ایک سینئر عہدیدار نے دی ایکسپریس ٹریبیون سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے بنائی گئی نئی پالیسی کے تحت یہ پہلا ٹھوس قدم تصور کیاجائے گا۔ سول اور عسکری دونوں قیادتوں نے حقانی نٹ ورک اور جے ڈی یو پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ماہرین کے خیال کے مطابق اس فیصلہ کا امریکہ اور افغانستان کے علاوہ ہندوستان میں بھی خیر مقدم کیے جانے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس ہفتہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کے بعد حکومت پاکستان نے12نئی تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کے بعد پاکستان میں ممنوعہ تنظیموں کی تعداد72ہوجائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ جیش محمد جیسی مختلف ناموں سے تقریباً23ایسی انتہا پسند تنظیمیں ہیں جو پاکستان میں اب بھی سرگرم ہیں ۔ دی ایکسپریس ٹریبیون کو دستیاب کرائی گئی فہرست کی کاپی کے مطابق حکومت نے پاکستان اور ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی ملزم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی پر بھی پابندی لگانے کی تیاری ہے ۔ اس تنظیم کا کمانڈر الیاس کشمیری سال 2011ء میں جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔

Pakistan to ban 12 more terror groups amid 'paradigm shift' in security policy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں