ہندوستان خود پسندی اور تکبر کا شکار ہے - میجر جنرل عاصم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

ہندوستان خود پسندی اور تکبر کا شکار ہے - میجر جنرل عاصم

لندن
آئی اے این ایس
ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی عہدیدار نے ہندوستان پر خود پسندی اور مغرور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان واقع کشمیر کو، زخموں سے چور ، خطہ قرار دیا ۔ بین خدماتی عوامی تعلقات کے ڈائرکٹر جنرل(آئی ایس آر پی) میجر جنرل عاصم بجوا نے ، شاہی متحدہ خدمات انسٹی ٹیوٹ(آر یو ایس آئی) سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ نیز کہا کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل الزامات کی بارش کی جارہی ہے اور اسلام آباد کی جانب سے امن و آشتی کی پیش کشی جاری ہے ۔ نیوز انٹر نیشنل نے جمعرات کے دن یہ بات کہی ۔ جنرل نے اس بات کا بھی الزام عائد کیا کہ ہندوستان کی جانب سے سرحد پر جاری خلاف ورزیاں پاکستان کی پاک، افغان جنگجوؤں کے خلاف جاری دہشت گردی کے سد باب کی لڑائی میں پریشانی اور رکاوٹ کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ تاہم ہم نے اپنی جانب سے تحمل کا بخوبی مظاہرہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے بھی امن و امان کی یکسوئی اور برقراری کے لئے ہندوستان کے ساتھ بہت کوشش کی ۔ نئی دہلی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ پاکستان ان باتوں سے بھی بے خبر نہیں کہ ہندوستان میں کیا کچھ ہورہا ہے ۔ بغیر وضاحت کئے انہوں نے یہ بات کہی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں