تلنگانہ میں سردی کی لہر برقرار - آندھرا میں موسم خشک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

تلنگانہ میں سردی کی لہر برقرار - آندھرا میں موسم خشک

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ اضلاع عادل آباد، کریم نگر، نظام آباد ، میدک، حیدرآباد ، رنگا ریڈی ، ورنگل اور کھمم میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران سردی کی لہر برقرار ہے گی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں موسم عام طور پر خشک رہے گا۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریاست کے ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دیگر ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دیگر ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ تلنگانہ میں سب سے کم درجہ حرارت9ڈگری سلسیس عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔ اے پی کے ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں قابل لحاظ اضافہ درج کیا گیا ۔ رائلسیما میں بھی اس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ریاست کے مزید ایک یا دو مقامات پر اس میں معمولی تبدیلی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ریاست میں سب سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سلسیس نندی گاما میں ریکارڈ کیا گیا ۔

Cold wave in Telangana, dry weather in AP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں