پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے خصوصی عدالتوں کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-02

پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے خصوصی عدالتوں کا قیام

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق کیسس کی سماعت کے لئے تین خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں۔ ڈان آن لائن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ کے تحت پشاور ، لاہور اورکوئٹہ میں خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں آیا۔ پارلیمنٹ نے ملک میں انسداد انتہا پسندی کے اقدامات کے طور پر قانون کو منظوری دے دی تھی۔ اطلاع میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ حکومت نے ایس 5خصوصی عدالتیں قائم کرنے کامنصوبہ تیاررکھا ہے اور تین عدالتوں کا قیام اسی کا ایک حصہ ہے۔لاہور میں خصوصی عدالت کے سربراہ جج مقرب خان، کوئٹہ میں جج ظفر کھوسہ اور پشاور کی خصوصی عدالت کے سربراہ جج انور علی خاں ہوں گے ۔ ایک خصوصی عدالت سندہ میں بھی قائم کی جائے گی۔ قبل ازیں سیاسی قیادت نے مشتبہ دہشت گردوں کے لئے فوجی عدالتیں قائم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم یہ ممکن نہ ہوسکا کیونکہ اس طرح اعلیٰ عدلیہ کی نظر اندازی ہوتی جب کہ سپریم کورٹ نے بھی1999میں یہ وضاحت کردی تھی کہ ایسے ٹریبونلس کا قیام غیر دستوری ہوگا۔ گزشتہ ماہ پشاور فوجی اسکول پر وحشیانہ حملے میں150طلباء کی ہلاکت کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ کے لئے فوجی عدالتیں قائم کرنے کا عہد کیا تھا ۔ سینٹ میں کل ایک خطاب کے دوران نواز شریف نے واضح کیا تھ اکہ وہ فوجی عدالتوں خے قیام سے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ مجھے یہ بھی خطرہ ہے کہ ایک دن کسی نہ کسی شبہ کے بہانے مجھے بھی اسی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ فوجی عدالتوں کے مخالفین میری گرفتاری کی بات کرتے ہیں ۔ تاہم میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں معصوم اور بے قصور بچوں کا قتل عام فراموش نہیں کرسکتا ۔ یہ سانحہ میرے ذہن پر ثبت ہوگیا ہے۔

Pakistan forms special courts to tackle terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں