پڑوسی ملک کی جانب سے دراندازی کی کوششیں جاری - مرکزی وزیر داخلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-03

پڑوسی ملک کی جانب سے دراندازی کی کوششیں جاری - مرکزی وزیر داخلہ

نئی دہلی
یو این آئی
جموں و کشمیر میں گزشتہ دو ، تین دن سے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ہونے والے واقعات کے درمیان مرکزی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ پاکستان کی طرف سے در اندازی کی کوشش ہورہی ہے لیکن ہماری سیکوریٹی فورس اس کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ۔ سنگھ نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ پاکستان کی طرف سے دراندازی کی کوششوں کے بارے میں دریافت کئے جانے پر انہوں نے کہا ہاں کوشش ہوئی ہے لیکن ہماری بارڈرسیکوریٹی فورس نے اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی طرف سے بدھ اور جمعرات کو ہوئی فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا ۔ ہندوستان کی سیکوریٹی فورس کی جوابی کارروائی میں پاکستان کے پانچ جوان مارے گئے اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق سرحد پار100سے بھی زائد دہشت گرد در اندازی کی فراق میں ہیں اور وہ گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی فائرنگ کا فائدہ اٹھا کر ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش میں ہین ۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ حکومت قومی راجدھانی دہلی اور دیگر میٹرو شہروں میں قیام پذیر شمال مشرقی علاقہ کے لوگوں کے تحفظ اور سلامتی کے تئیں پابند عہد ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ شمال مشرقی خطہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے خدشات ومسائل کا معائنہ کرنے کے لے تشکیل دی جانے والی بیز برواہ کمیٹی کی چند سفارشات کو حکومت نے منظور کرلیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ’’ ہم نے شمال مشرقی علاقہ کے لوگوں کی تشویشات اور مسائل کا جائزہ لینے اور ان کے تصفیے کے لئے کیا اقدامات کئے جانے چاہئیں، اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں چند فوری اور کچھ طویل مدتی اقدامات کرنے کی درخواست کی تھی اور حکومت نے فوری اقدامات کے تعلق سے کمیٹی کی سفارشات کو تسلیم کرلیا ہے ۔

Pak trying to push terrorists into J&K: Rajnath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں