حق جانکاری کے تحت بعض دستاویزات فراہم کرنے وزیر اعظم کی اہلیہ کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-03

حق جانکاری کے تحت بعض دستاویزات فراہم کرنے وزیر اعظم کی اہلیہ کی اپیل

احمد آباد
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کی اہلیہ جشودا بین نے قانون حصول جانکاری( آئی ٹی آئی) ایکٹ کے تحت ایک اپیل دائر کی ہے ۔ قبل ازیں مہسانہ ضلع پولیس نے یوشودھا بین کو مطلوبہ اطلاع فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں(جشودا بین) کو فراہم کردہ حفاظتی انتظامات کے بارے میں تمام استفسارات مقامی انٹلی جنس بیورو سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اور یہ بیورو، آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت مستثنیٰ قرار پاتا ہے ۔ جشودا بین مودی نے گزشتہ30دسمبر کو مہسانہ جلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو پیش کردہ اپنی اپیل میں کہا ہے کہ’’میں ، ہندوستان کے وزیراعظم کی شریک حیات ہوں ۔(مجھے فراہم کردہ حفاظتی انتظامات سے متعلق) حکم کی نقل طلب کی ہے ۔ اس حکم کی نقل کا کوئی تعلق لوکل انٹلی جینس بیورو سے نہیں ہے ۔ اس لئے میں اس اپیل میں ان احکامات کی نقل کے حصول کامطالبہ کرتی ہوں ۔‘‘مہسانہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے مطلوبہ اطلاع فراہم کرنے سے انکار کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی ہے۔میں وزیر اعظم کی اہلیہ ہوں ۔ اس لئے آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت اطلاع، کسی کی مداخلت کے سبب مجھے نہیں دی گئی ۔‘‘ جشودا بین نے ریاستی محکمہ داخلہ کے حکم کی ایک نقل بھی طلب کی ہے ۔ انہوں نے یہ خواہش بھی کی تھی کہ حکومت ، اصطلاح پروٹوکول کی وضاحت کرے اور وہ تفصیلات بتائے جو پروٹوکول کے تحت آتی ہے ۔ جشودا بین نے موجودہ سیکوریٹی ڈھانچہ کے بارے میں ناراضگی ظاہر کی تھی ۔ اس سیکوریٹی ڈھانچہ سے وابستہ گارڈس، سرکاری گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں جب کہ انہی(جشودا بین) کو وزیر اعظم کی اہلیہ ہونے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ( بس) میں سفر کرنا پڑتا ہے ۔ جشودا بین نے مزید کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو خود ان ہی کے سیکوریٹی گارڈز نے ہلاک کیا تھا۔(اس لئے ) وہ(جشودا بین) اپنی حفاظت کے لئے موجودہ سیکوریٹی عملہ سے خوف محسوس کرتی ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ ہر گارڈ کے لئے اس بات کو لازمی بنائیں کہ وہ اپنی تعیناتی کے حکم کی نقل پیش کرے ۔

Jashodaben files appeal after police deny info under RTI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں