آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-01

آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا - نواز شریف

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے یہ باتیں ان سے ملاقات کے لئے آئے18افغان پارلیمانی وفد سے کہیں ۔ یہ وفد مشرانوں جرگہ اور اولسی جرگہ پر مشتمل تھا، جس کے سربراہ سینئٹر باز محمد زرمتی تھے جب کہ اس میں18ارکان شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سکریٹری جنرل مشاہد حسین ، عوامی نیشنل پارٹی سید افراسیاب خٹک اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے سانحہ پشاور پر یکجہتی کے اظہار کے لئے افغان حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پر امن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک مضبوط سیاسی تعلقات اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین ہرگز استعمال نہ ہونے دی گے ، افغانستان کے عوام پاکستانیوں کے دل میں بستے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملک اقتصادی شراکت داری اور باہمی تجارت کا فروغ چاہتے ہیں ۔ وفود کے تبادلے دونوں ملکو ں کے عوا م کو قریب لانے میں مفید ہیں ۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے متعلق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ضرب عضب نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا ہے ۔ کہاجاتا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کے بعد انتہا پسند سرحد پار افغانستان کے مختلف اضلاع میں چلے جاتے تھے ۔ رواں ماہ سانحہ پشاور میں 132بچوں سمیت144افراد کی ہلاکت کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغانستان کا دورہ کیا جس میں دونوں ممالک کی سرحد پر انتہا پسند وں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Operation Zarb-e-Azb has helped disrupt Haqqani network's

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں