انا ہزارے کے احتجاج کے پس پشت بی جے پی - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-24

انا ہزارے کے احتجاج کے پس پشت بی جے پی - کانگریس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ2011ء میں سماجی کارکن انا ہزارے کے احتجا ج کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ تھا جس کی وجہ سے اس وقت کی یوپی اے حکومت ہل گئی تھی۔ کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ وہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی جو آر ایس ایس کی ایماء پر ہزارے کو سامنے رکھ کررچی گئی تھی۔ ہزارے نے 15اپریل2011ء سے دہلی میں انسداد بد عنوانی قانون لوک پال کی تدوین کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے بے مدت بھوک ہڑتال شروع کی تھی ۔ اس بھوک ہڑتال کی تائید میں ملک بھر میں احتجاج منعقد ہوئے تھے جس کا اختتام9اپریل2011کو اس وقت ہوا جب کہ حکومت نے وزراء اور سیول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی بناکر اسے انسداد بد عنوانی قانون کی تدوین کی ذمہ داری سونپی ۔ شرما نے یہ بھی الزام لگایا کہ آپ قائد اروند کجریوال ، بی جے پی کی وزیر اعلیٰ امیدوار کرن بیدی ، رام دیو اور شری شری روی شنکر اہم سازشی تھے جنہوں نے کانگریس اور اس کی قیادت کو یوپی اے۔2کے دوران بد نام کرنے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سازشیوں میں سے بیشتر وویکانند فاؤنڈیشن سے جڑے تھے جس نے بھی یوپی اے کے خلاف سازش رچی، اس میں ایک اب قومی سلامتی کے مشیر ہے اور دسرے وزیر اعظم کے نجی سکریٹری۔ کسی کا نام لئے بغیر انہوں نے الزام لگایا کہ ان میں سے کچھ نے فوج میں بھی پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ سازش ابھی بھی جاری ہے ۔ ان افواہوں پر کہ رام دیو اور روی شنکر کو پدما ایوارڈ دیاجانے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگ جنہوں نے سازش میں مدد کی انہیں نوازا جائے گا۔

Congress alleged RSS was behind the Anna Hazare movement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں