پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہ ہونے دیا جائے گا - سی پی آئی ایم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-13

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہ ہونے دیا جائے گا - سی پی آئی ایم

کولکتہ
پی ٹی آئی
سی پی آئی ایم کے ممبر پارلیمنٹ سیتا رام یچوری نے آج یہاں کہا کہ راجیہ سبھا میں ووٹنگ کی اجازت نہ دے کر اپوزیشن مرکزی کی این ڈی اے حکومت کو عوام مخالف بل پاس کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن طلب کرنے سے روکے گی۔ یچوری کے مطابق حکومت کہہ رہی ہے کہ اگر ہم راجیہ سبھا میں ان کی بات قبول نہیں کرتے ہیں تب وہ(حکومت) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے بل منظور کروائے گی ۔ مشترکہ اجلاس بلانے کا عمل یہ ہے کہ ایک ایوان بل کو منظور کرے جب کہ دوسرا ایوان اسے نامنظور کردے۔ ہم راجیہ سبھا میں ووٹنگ نہیں ہونے دیں گے ۔ ہم ہر بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس روانہ کریں گے تاکہ مشترکہ سیشن طلب نہ کیاجاسکے ۔ یچور کے مطابق انہیں معلوم ہوا ہے کہ راجیہ سبھا میں بل کی منظوری کے باوجود بھی بی جے پی آرڈیننس لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کا راستہ بچنا ہے یہاں تک کہ صدر جمہوریہ سوال کرنے لگے کہ کیوں حکومت اتنے زیادہ آرڈیننس لارہی ہے۔ یہ ایک عامرانہ طرز عمل ہے۔ ایک کے بعد دیگرے آرڈیننس لانا پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ۔ یچوری نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں فرقہ واریت کا پھیلا اقلیتی طبقے کو دشمن بتاتے ہوئے ہندو راشٹر کے قیام کا سیاسی حربہ ہے ۔ فرقہ واریت عوام کو تقسیم رکھنے کا ذریعہ ہے تاکہ کوئی عوامی تحریک حکومت کے خلاف کھڑی نہ ہوسکے ۔

No Parl joint session, Oppn will not allow voting in RS: CPI-M

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں